• صارفین کی تعداد :
  • 3272
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

انقلابی ہونےکا مطلب اپنے آپ اوردوسروں کو اعلیٰ حیات پرپہنچانا ہے

انقلابی ہونےکا مطلب اپنے آپ اوردوسروں کو اعلیٰ حیات پرپہنچانا ہے

 

خبررساں ایجنسی شبستان: حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد نےکہا ہےکہ انقلابی ہونے کا مطلب اپنے آپ اوردوسروں کو اعلیٰ اوربہترین حیات تک پہنچانا ہے۔ بنابریں دیندارافراد کو بشرکی حیات کے دفاع کا پرچم اٹھانا چاہیے۔

 

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق حوزہ ویونیورسٹی کےاستاد حجۃ الاسلام علی رضا پناہیان نےعزاداری امام حسین علیہ السلام کے پروگرام سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ دیندارافراد کو حیات انسان کے دفاع کا پرچم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ دیندارافراد کو اس طرح ہونا چاہیےکہ اگرکوئی دورسے ان کا مشاہدہ کرے تو وہ کہے یہ افراد حیات کو کیفیت عطا کرنے پرایک خاص قسم کا تعصب رکھتے ہیں اوران کا عقیدہ ہےکہ حیات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے، مومنین اورمتقین افراد  حیات کی نچلی سطح سے سخت نفرت کرتے ہیں اسی بنا پروہ اس راہ میں جنگ کرتے ہیں اورمارے جاتےہیں لیکن وہ حیات طیبہ تک پہنچنے سے پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔

حجۃ الاسلام پناہیان نےکہا ہے کہ کسی کویہ حق حاصل نہیں ہےکہ وہ دوسروں کو اس حیات کے حصول سےمنع کرے۔ اس وقت دنیا میں ایسے افراد بھی موجو دہیں کہ جودوسروں کواعلیٰ حیات تک پہنچنے سےمحروم کرتے ہیں اورآزادی کے نعرے لگا کر لوگوں کو حیوانی حیات رکھنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ انسان کو اعلیٰ حیات کے حصول کے لیے ایک خاص قسم کا تعصب رکھنا چاہیے اوروہ ۱۸سال کی عمرمیں کمال کی منزل پرفائز ہوسکتا ہے۔ ہمیں حیات سےمحبت کرنی چاہیے۔

یونیورسٹی کےاس استاد نےکہا ہےکہ یہ کائنات انسان کے کمال تک پہنچنے کے لیے خلق ہوئی ہے اورجنت ان لوگوں کے لیے ہےکہ جنہوں نے حیات کے فلسفہ اوراس کی گہرائی کو صحیح سمجھا ہے۔

انہوں نے ابلیس کو انسان کا اصلی دشمن بتاتے ہوئےکہا ہےکہ

شیطان کا ہدف انسان کو اعلیٰ اور برترحیات سے دورکرنا ہے اورانسان کو ایسی حیات پرشکرکرنا چاہیےکہ اللہ تعالیٰ نےاسے یہ حیات عطا کی ہے۔