• صارفین کی تعداد :
  • 908
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای سے کچھ نئے استفتائات

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای سے کچھ نئے استفتائات

 

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر اطلاع رسانی نے آپ سے پوچھے گئے کچھ سوالات کے جوابات نشر کیے ہیں، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

صیغہ نذر کے پڑھنے میں شک

سوال:      اگر کوئی شک کرے کہ نذر کا صیغہ پڑھا ہے یا نہیں تو کیا اس نذر پر عمل واجب ہے؟

جواب:     شک کی صورت میں کوئی وظیفہ انجام دینا واجب نہیں ہے۔

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی مقدار

سوال:      کیا کسی بھی شخص کو کوئی گناہ کرتے ہوئے دیکھیں تو اسے روکنا ضروری ہے؟ اور اگر ہم جانتے ہوں کہ ہمارے بتانے سے بھی وہ متوجہ نہیں ہو گا تو کیا پھر بھی بتانا ضروری ہے؟

جواب :     امر بالمعروف  اور نہی عن المنکر کی شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مخاطب پر تاثیر کا احتمال بھی ہو۔ اگر اس قسم کی کوئی امید نہ ہو تو پھر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر واجب نہیں ہے۔

عمل انجام دینے کے بعد امر بالمعروف  اور نہی عن المنکر

سوال:      کیا امر بالمعروف  اور نہی عن المنکر، فقط واجب کام کے ترک کرنےیا گناہ کے انجام دینے کے دوران ضروری ہے یا کام کے بعد بھی واجب ہے؟

گناہ انجام دینے کے بعد اگر وہ شخص کام کو تکرار کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس صورت میں امر بالمعروف  اور نہی عن المنکرواجب ہے ورنہ واجب نہیں ہے۔