• صارفین کی تعداد :
  • 1213
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

محرم عزا اور ماتم اہل بیت(ع) کا مہینہ ہے

محرم عزا اور ماتم اہل بیت(ع) کا مہینہ ہے

 

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نامور عالم دین آیت اللہ علی جاودان نے گذشتہ رات تہران میں شیخ زاہد امام بارگاہ میں عزاداری سید الشہدا(ع) کی برکات کے متعلق گفتگو کی۔

 

آیت اللہ جاودان نے کہا اگر انسان کسی مقصد تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے وسیلے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا تمام انبیاء اس لئے مبعوث ہوئے تاکہ بشریت کی خدا کی طرف رہنمائی کریں۔

انہوں نے کہا امام حسین(ع) اس راستے میں نہ صرف ہمیں وسیلہ فراہم کرتے ہیں بلکہ اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کردیتے ہیں۔

آیت اللہ جاودان نے امام رضا(ع) کی روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا امام(ع) نے فرمایا امام حسین(ع) پر گریہ کرنے سے انسان کے بڑے بڑے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ایک اور روایت میں وارد ہوا ہے کہ اگر انسان امام حسین(ع) پر اس طرح روئے کہ اس کے چہرے پر آنسو جاری ہوجائیں تو خداوند عالم اس کے تمام چھوٹے بڑے گناہ معاف کردیتا ہے۔