• صارفین کی تعداد :
  • 9130
  • 11/8/2016
  • تاريخ :

چالوس کی خوبصورت سڑک 


چالوس کی خوبصورت سڑک

واریان کرج کا خوبصورت گاؤں ، مشرقی ڈیم امیر کبیر ( کرج ) کے حصّے میں چالوس سڑک کی ابتدا سے تقریبا 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ چالوس کی سڑک کے کنارے یہ خوبصورت علاقے یہاں سفر کرنے والوں کی لذت دوبالا کر دیتے ہیں ۔ سن 1340 ہجری شمسی کو یہاں پر ڈیم کی تعمیر کی گئی ۔ ڈیم کی تعمیر سے مشرقی حصے میں موجود باغات کا سڑک سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا جس کی وجہ سے آمد و رفت کے لیۓ واحد راستہ کشتی رانی ہی بچ گیا ۔  اس علاقے میں پاۓ جانے والے خوبصورت باغات ہی آج واریان کے گاؤں کی نمائںدگی کرتے ہیں ۔ واریان تک جانے کے لیۓ کشتی رانی کا سہارا لیا جاتا ہے ۔ کشتی رانی کے استعمال سے اور سڑک کے نزدیک پانی کی وجہ سے سیاحوں کے لیۓ دلکش نظاروں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سڑک کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کی بدولت یہاں پر ہمیشہ سیاحت کے لیۓ آنے والے افراد کا ہجوم رہتا ہے ۔ 
سن  1385 ہجری شمسی میں انجام پانے والی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 66238 افراد پر مشتمل تھی ۔ ڈیم کی تعمیر کے بعد یہاں کے مقامی افراد قدرے اونچے مقامات پر منتقل ہو گۓ اور یہی علاقہ آج کل موجودہ واریان کہلاتا ہے ۔ یہ خوبصورت علاقہ ایک سبز نگینے کی مانند ہے جس کے اطراف میں خوبصورت پہاڑ موجود ہیں ۔ 
اس علاقے کے رہنے والوں کے لیۓ پانی کا بندوبست رودخانہ کرج اور ایک چشمے بنام  " سار " سے ہوتا ہے ۔ اس علاقے کے رہنے والوں کا پیشہ زراعت اور مویشی پالنا ہے ۔ بہت سارے افراد باغات سے حاصل ہونے والے پھلوں اور شہد کی مکھیوں سے حاصل ہونے والے شہد کو بیچ کر بھی اپنا گزر بسر کرتے ہیں ۔ 

تحریر : سحر  اعجاز ھاشمی 
پیشکش : شعبۂ تحریر وپیشکش تبیان