• صارفین کی تعداد :
  • 2957
  • 5/7/2016
  • تاريخ :

حضور ۖ کی جدوجہد

حضرت علی علیه السلام کی جنگیں   ( حصّہ  ہفتم )


''اَرْسَلَه بوُجُوب الحُحَج، وظُهورِ الفَلَجِ،وَاِيضَاحِ المَنْهجِ،فَبَلَّغَ الرِّسالَةَ صَادِعاً بِها وحَمَلَ عَلَی المَحَجَّةِ دَالّا ًعَلَيها وَاَقَامَ اَعْلَامَ الِا هتِدَائِ ومَنَارَ الِضّيائِ ، وَجَعَلَ اَمْرَ اسَ الِاسْلامِ مَتِينَةً وَعُرَیٰ الاِ يمٰانِ وَثِيقَةً '' ١٦
''اللہ تعالیٰ نے آپۖ کو نا قابل انکار دلیلوں ،واضح کامرانیوں اور راہ (شریعت)کی راہنما ئیوں کے ساتھ بھیجا آپ نے اس کے پیغام کو واشگاف انداز میں پیش کر دیا اورلوگوں کو سیدھے راستے کی راہنمائی کر دی ۔ہدایت کے نشان قائم کر دیے اور روشنی کے منارے استوار کر دیے اسلام کی رسیوں کو مضبوط بنا دیا او ر ایمان کے بندھنوں کو مستحکم کر دیا ۔
آنحضرت ۖکا خاندان اور ان کا مقام و مرتبہ: خطبہ ١٦١ میں بیان کرتے ہیں :
'' اِبْتَعَثَه بالنُّور المُضِيئِ ،والبُرْهانِ الجَلِیَّ وَالمِنْهاجِ البَادِی ،والکتاب الهادِیْ، اُسْرَتُه خَيرُ اَسْرَةٍٍ وَشَجَرَتَه خَيرُ شَجَرَةٍ ،اغضا نُھَا مُعْتَدِ لَة ،وَثِمَارُ ها مُتَهدِّ لة '' ١٧
''پروردگار نے آنحضرت ۖکو روشن نور (واضح دلیل )نمایاں راستہ اور ہدا یت کرنے والی کتاب کے ساتھ بھیجا ، آپ ۖکا خاندان بہترین خاندان اورآپ ۖکا شجرہ بہترین شجرہ ہے ، جس کی شاخیں معتدل ہیں اور ثمرات دسترس کے اندر ہیں ۔''
خطبہ١٠٦ میں بیان فرمایا ہے :
'' اِخْتَارَه مِنْ شَجَرَ ةِ الْاَ نْبَيائِ مِشْکَاةِ الِضّيائِ وَذُوَابَةِ الْعَلْيائِ وَسُرَّ ةِ البَطْحائِ ومَصَاِبَيحِ الظُّلْمَةِ، وينَا بِيع اِلحِکْمَةِ''١٨
''رسول خدا ۖ کو اس نے انبیا ء کے شجرہ ،روشنی کے مرکز (آل ابراہیم )بلندی کی جبیں (قریش ) بطحاء کی ناف (مکہ)اور اندھیرے کے چراغوں اور حکمت کے سر چشموں سے منتخب کیا ۔ ''
خطبہ٩٢ میں بیان کرتے ہیں :
'' انبیا ء کرام کو پروردگار نے بہترین مقامات پر ودیعت رکھا اور بہترین منزل میں ٹھہرایا ، وہ بلند مرتبہ صلبوں سے پاکیزہ شکموں کی طرف منتقل ہوتے رہے ،جب ان میں سے کو ئی گزرے والا گزر گیا تو دین خدا کی ذمہ داری بعد والے نے سنبھال لی یہاںتک کہ یہ الہیٰ شرف حضرت محمد ۖتک پہنچا اس نے انہیں بہترین نشوونما والے معدنوں اور ایسی اصلوں سے جو پھلنے پھولنے کے اعتبار سے بہت باوقار تھیں ،پیدا کیا اس شجرہ سے جس سے بہت سے انبیا ء پیدا کیے اور اپنے امین منتخب فرمائے ،پیغمبر ۖ کی عترت ،بہترین عترت اور ان کا خاندان شریف ترین خاندان ہے ،ان کا شجرہ وہ بہترین شجرہ ہے جو سر زمین حرم پراُگا ہے اور بزرگی کے سایہ میں پروان چڑھا ہے ،اس کی شاخیں بہت طویل ہیں اور اس کے پھل انسانی دسترس سے با لا تر ہیں۔ ''١٩ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

مولا علي عليہ السلام کي بےمثال شخصيّت

مولا علي  عليہ السلام کي شان ميں