• صارفین کی تعداد :
  • 3205
  • 4/30/2016
  • تاريخ :

آيت الله العظمى سید شهاب الدین مرعشى نجفى ( حصّہ ہشتم )

قرآن مجيد
آیت الله مرعشی نجفی کے حکم سے اصفهان میں علامه مجلسی کے مرقد کی مرمت کی گئی، شیعه فقهاء کی کتابوں کو شیعه، سنی  اور عیسائی علماء نیز دنیا کی یونیورسٹیوں کو هدیه دینا٬ موصوف کی ایک ثقافتی کارکردگی هے۔ 
موصوف نے کتابوں کے لکھنے کے لئے بهت سے اسلامی ملکوں کا سفر کیا اور شیعه، سنی اور عیسائی دانشوروں سے ملاقاتیں کی، چنانچه موصوف نے علامه سيد محمود شكرى آلوسى بغدادى، شيخ طنطاوى جوهرى مصرى، انسٹنس كرملى بغدادى، شيخ عبدالسلام شافعى كردستانى، علامه مير حامد حسين هندى کے بیٹے سيد ناصر حسين هندى ، ٹائیگر (هندوستانی مشهور و معروف مولف اور فلسفی)، مرزا احمد تبريزى (فرقه ذهبيه کا پیشوا )، مرزا عنايت الله اخبارى، پروفیسر هانرى كربين، ڈاکٹر فواڈ سرگين جرمنى، سيد ابراهيم رفاعى راوى بغدادى، رشيد بيضوى لبنانی، سيد محمد رشيدى رضا (مولف تفسير المنار) نیز دیگر دانشوروں سے ملاقات کی۔ 
اس کے علاوه آیت الله موصوف، علماء، سادات اور امامزادوں کے زندگی ناموں کی تالیف کے لئے پرانے قبرستانوں میں جاکروهاں علماء، ادباء، شعراء، سادات اور امامزادوں کی قبروں کے نوشتوں کو پڑھتے اور لکھتے تھے، چنانچه موصوف سن 1350 هجری قمری میں اصفهان گئے ایک هفته تک «تخت فولات» نامی قبرستان میں دفن علماء کی تاریخ ولادت اور تاریخ وفات لکھی، اسی طرح اصفهان کے دیگر قبرستانوں میں بھی تحقیق کی جن سے مفید معلومات حاصل هوئی۔ 
امام خمینی کی تحریک کے مددگار
حضرت امام خمینی کی تحریک سن 1341 هجری شمسی (سن 1962عیسوی) میں مراجع تقلید کی حمایت میں شروع هوئی، آیت الله مرعشی نجفی همیشه حضرت امام خمینی کی تحریک کی حمایت کرتے تھے، متعدد بار موصوف نے اطلاعیه نکالے اور شاهی ظلم و ستم کو برملا کیا، موصوف نے سن 1342 هجری شمسی میں امام خمینی کی گرفتاری پر شاه پهلوی کے نام بهت هی سخت پوسٹر نکالا اور امام خمینی کی آزادی کی مانگ کی۔ 
موصوف نے دیگر ملک کے مراجع تقلید اور جید علمائے کرام کے ساتھ امام خمینی کی آزادی کے لئے تهران کا سفر کیا اور اِس راه میں بهت زیاده زحمتیں اٹھائیں، اور موصوف٬ اُس کے علاوه طلباء گروپ کے جواب میں (سن 1342 هجری شمسی) میں فرماتے هیں:  ( جاری ہے )
 

متعلقہ تحریریں:

انيس المختار بن الحسن بن عبدون بن سعدون بن بطلان

شيخ مفيد کا سچا خواب