• صارفین کی تعداد :
  • 9008
  • 2/16/2016
  • تاريخ :

اسلام میں عورت کا اعلی مقام

حجاب قرآن کی روشنی میں

اسلام کے مخالف گروہ اسلامی معاشرے پر بہت تنقید کرتے ہیں کہ اسلام میں عورت کو اس کے بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں اور ایک مسلمان عورت انتہائی غلامی کی زندگی گزار رہی ہے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔ اسلام ایک عالمگیر مذھب ہے اور جزیرہ عرب سے اٹھ کر اسلام کے مبلغوں نے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی کو پھیلایا اور اسلامی معاشرے کی بنیادیں رکھیں ۔ اس وقت  دنیا بھر میں تقریبا 57  اسلامی ممالک ہیں اور دنیا کے ہر ملک میں مسلمان بستے ہیں۔ ہر ملک اور ہر علاقے کی اپنی ثقافتی روایات ہیں جو عرصہ دراز سے چلی آ رہی ہیں ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی معاشرے کے باسی پوری طرح سے اپنی علاقائی روایات کو نہیں چھوڑ پاۓ اور یوں اسلامی معاشرے میں خامیاں دکھائی دیتی ہیں جو درحقیقت علاقائی روایات کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ بدقسمتی سے انہیں خامیوں کو مدّنظر رکھتے ہیں اسلام مخالف قوّتیں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں اور انہیں اسلام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
شروع سے لے کر آج تک اور رہتی دنیا تک اسلام نے جو مقام عورت کو دیا ہے اس کا کوئی دوسرا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اسی طرح اسلام نے ہر انسان کو اپنی مرضی کے مطابق آزادانہ  زندگی گزارنے کا جو حق دیا ہے وہی حق اسلام نے عورت کو اس وقت دیا ہے۔جب دنیا اس پر تنگ کر دی گئی تھی اور اس سے اس دنیا میں رہنے تک کا حق چھین لیا گیا تھا اور جب کسی پر زندگی تنگ کر دی جائے تو اس کو اور کیا کیا آزادیا ں ملتی ہوں گی اس کے تمام خواب جو اس نے اپنی آنکھوں میں سجائے تھے ان کی تکمیل کہاں سے ہوگی اور اس کو جانوروں کی طرح منڈیوں میں بیچا جاتا تھا یہ وہی معاشرہ ہے جو آج کے دور میں اپنے آپ کو ماڈرن گردانتا ہے اور اسلام نے عورت کو جو حقوق دیے ہیں بعض اوقات عورتوں کا حق مرد سے زیادہ ہوجاتا ہے آج جب یہ معاشرہ اسلام کو عورت کے لیے قید گردانتا ہے تو ہم ان کو قرآن و حدیث سے یہ بتائیں گے کہ اسلام نے جو عورت کو مقام دیا ہے وہ آپ قیامت تک نہیں دے سکتے۔ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

اسلام نے عورت کو پہچان دي

اپنے بچوں کو يہ ضرور سکھائيں