• صارفین کی تعداد :
  • 5032
  • 6/25/2015
  • تاريخ :

ماہ رمضان کی فضیلت ( حصّہ دوّم )

رمضان

وہ خدا کتنا مہربان هے کہ اپنے بندوں کی بخشش کے لئے ملائکہ کو حکم دیتا هے کہ اس ماہ میں شیطان کو رسیوں سے جکڑ  دیں تاکہ کوئی مومن اس کے وسوسہ کا شکار هو کر اس ماہ کی برکتوں سے محروم نہ رہ جائے لیکن اگر اسکے بعد بھی کوئی انسان اس ماہ مبارک میں گناہ کرے اور اپنے نفس پر کنٹرول نہ کر سکے تو اس سے بڑھ کر کوئی بدبخت نہیں هے.رسولخدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان هے:((قد وکّل اللہ بکلّ شیطان مرید سبعة من الملائکة فلیس بمحلول حتّیٰ ینقضی شھرکم ھذا))

خدا وند متعال نے ہر فریب دینے والے شیطان پر سات فرشتوں کو مقرر کر رکھا هے تاکہ وہ تمہیں فریب نہ دے سکے، یہاں تک کہ ماہ مبارک ختم هو .

  کتنا کریم هے وہ ربّ کہ اس مہینہ کی عظمت کی خاطر اتنا کچھ اہتمام کیا جا رہا ، اب اس کے بعد چاہئے تو یہ کہ کوئی مومن شیطان رجیم کے دھوکہ میں نہ آئے اور کم از کم اس ماہ میں اپنے آپ کو گناہ سے بچائے رکھے اور نافرمانی خدا سے محفوظ رهے ورنہ غضب خدا کا مستحق قرار پائے گا . اسی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : (( من أدرک شھر رمضان فلم یغفرلہ فأبعدہ اللہ)) جوشخص ماہ رمضان المبارک کو پائے مگر بخشا نہ جائے تو خدا اسے راندہ درگاہ کر دیتا هے .

  اس میں کوئی ظلم بھی نہیں اس لئے کہ ایک شخص کے لئے آپ تمام امکانات فراہم کریں اور کوئی مانع بھی نہ هو اس کے باوجود وہ آپکی امید پر پورا نہ اترے تو واضح هے کہ آپ اس سے کیا برتاو کریں گے.

عزیزان گرامی!اس مبارک مہینہ سے خوب فائدہ اٹھائیں اسلئے کہ نہیں معلوم کہ آئندہ سال یہ سعادت نصیب هو یا نہ هو ؟تا کہ جب یہ ماہ انتھاء کو پہنچے تو ہمارا کوئی گناہ باقی نہ رہ گیا هو . جب رمضان المبارک کے آخری ایّام آتے تو رسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعافرمایا کرتے: (( اللّھمّ لاتجعلہ آخر العھد من صیامی شھر رمضان ، فان جعلتہ فاجعلنی مرحوما ولا تجعلنی محروما ))

خدایا! اس ماہ رمضان کو میرے روزوں کا آخری مہینہ قرار نہ دے ، پس اگر یہ میرا آخری مہینہ هے تو مجھے اپنی رحمت سے نواز دے اور اس سے محروم نہ رکھ.

آئیں ہم سب بھی مل کر یہی دعا کریں کہ اے پالنے والے ہمیں اگلے سال بھی اس مقدس مہینہ کی برکتیں نصیب کرنا لیکن اگر تو اپنی رضا سے ہمیں اپنے پاس بلا لے تو ایسے عالم میں اس دنیا سے جائیں کہ تو ہم راضی هو اور ہمارے امام ہم سے خوشنود۔

 


متعلقہ تحریریں:

رمضان ميں اجر و ثواب کمائيں

برکتوں والے مہينے کي آمد