• صارفین کی تعداد :
  • 3251
  • 3/1/2015
  • تاريخ :

سستے ترین سفر کے لیۓ قیمتی نصیحتیں ( حصّہ سوّم )

دارالعبادہ يزد


ہر وسیلے کی مرمّت کریں
سفر کرنے سے قبل اس بات کی اچھی طرح سے جانچ کر لیں کہ سفر کے لیۓ جس گاڑی کا استعمال کر رہے ہیں ، اس میں کسی قسم کی کوئی خرابی تو نہیں ہے ۔  اس کا کوئی پرزہ ایسا تو نہیں جو دوران سفر آپ کے لیۓ مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ دوسری چھوٹی موٹی اشیاء جنہیں آپ اپنے ساتھ لے جانا چاہتے ہوں ، ان کو بھی اچھی طرح سے دیکھ لیں کہ کوئی  ایسی چیز تو نہیں کہ جس کی مرمّت کی ضرورت ہو ۔ اپنے کیمرے  اور بیگ بھی دیکھ لیں کہ  انہیں ٹھیک کروانے کی ضرورت تو نہیں ہے ۔
اگر آپ کسی جگہ پر ملازم ہیں تو اس چیز کا پتہ لگانے کی کوشش کریں کہ آپ کا ادارہ اس علاقے میں بعض سفری سہولیات مہیا کرتا ہے یا نہیں ؟


اپنے شناختی اور میڈیکل کارڈ اپنے ساتھ رکھیں
اپنے ضروری کاغذات اپنے ساتھ رکھیں تاکہ کسی بھی موقع پر ان کا استعمال کیا جا سکے اور آپ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ کسی خاص جگہ پر ان کارڈوں کی مدد سے آپ کو رعایت بھی مل جاۓ ۔


اپنا کھانا خود بنائیں
ہوٹل کے کھانے نہ صرف ناقص ہوتے ہیں بلکہ مہنگے بھی ہوتے ہیں ۔ اس لیۓ جب آپ چند روز کے لیۓ سفر پر ہیں تب کوشش کریں کہ کھانا پکانے کا  مناسب سامان اپنے ہمراہ رکھیں اور اپنا کھانا خود پکائیں ۔ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق  اپنے ہاتھوں سے بنی ایک اچھی غذا ملے گی بلکہ بہت زیادہ خرچہ کرنے سے بھی آپ بچ جائیں گے ۔


زیادہ تحائف نہ خریدیں
تحفے لینا اور دینا اچھی بات ہے لیکن جب آپ  کی جیب اس بات کی اجازت نہ دے رہی تو خوامخواہ خود پر  اقتصادی دباو مت ڈالیں ۔ نوروز کے دنوں میں بعض مخصوص علاقوں میں  خاص اشیاء بہت مہنگی ہو جاتی ہیں ۔ کوشش کریں کہ جو اشیاء آپ کے اپنے علاقے سے سستی مل سکتی ہیں انہیں دوسری جگہ سے مہنگے داموں مت خریدیں ۔

 


متعلقہ تحریریں:

اصفہان نصف جہان

ايران ميں  "گرما رود " نامي ديہات