• صارفین کی تعداد :
  • 3217
  • 2/24/2015
  • تاريخ :

سستے ترین سفر کے لیۓ قیمتی نصیحتیں  ( حصّہ دوّم )

اسلام آباد غرب

ضروری وسائل اپنے ساتھ لے جائیں
اس سے پہلے کہ اپنے بیگ میں ساری چیزیں رکھیں ، کاغذ قلم اٹھائیں اور ان تمام ضروری اشیاء کو لکھیں جو آپ کی نظر میں  استعمال ہو سکتی ہیں ۔ جو چیزیں گھر میں موجود ہیں انہیں لازمی طور پر اپنے ساتھ لے جائیں  تاکہ خریدنی نہ پڑیں ۔ دوائیاں ، تھرما میٹر ، بلڈ پریشر کے لیۓ مشین ، شوگر ٹسٹ کرنے کی مشین اور بچوں کی ضروری اشیاء ضرور ساتھ لے جائیں ' حتی ماچش  تک اپنے ساتھ رکھ لیں تاکہ دوسرے شہر میں آپ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہ گھومنا پڑے ۔


موسم کی جانکاری رکھیں
موسم کا حال جانتے رہیں اور جن علاقوں کا متوقع سفر  کر رہے ہیں وہاں کی آب و ہوا کے مطابق اپنے ساتھ مناسب لباس بھی رکھ لیں ۔ ایران میں جنوبی علاقے عید نوروز کے دوران قدرے  معتدل یا گرم ہوتے ہیں لیکن بارش کی صورت میں سردی بھی ہو سکتی ہے  ۔ مناسب لباس ہونے کی وجہ سے آپ کو  پھر سے موقع پر پیسے خرچ نہیں کرنے پڑیں گے ۔


علاقے کے بارے میں مناسب معلومات
کسی ایسے علاقے کا سفر جس کے بارے میں آپ زیادہ نہیں جانتے ہوں اور وہ بھی ایسے موقع پر جب آپ کے خاندان کے دوسرے افراد بھی آپ کے ہمراء ہوں، نہ صرف پریشانی کا باعث بن سکتا ہے بلکہ بہت زیادہ خرچہ بھی ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ شاید اس علاقے کے ہوٹل میں رہنے کے لیۓ آپ کی جیب اجازت نہ دیتی ہو لیکن اگر آپ کو اس علاقے کے بارے میں مناسب جانکاری ہو تو آپ بڑی آسانی کے ساتھ کسی جگہ پر کوئی پرامن کمرہ بھی کراۓ پر لے سکتے ہیں   یا پھر کسی پرامن جگہ پر اپنا کیمپ بھی لگا سکتے ہیں ۔ آپ کو اس بارے میں  آگاہی ہو کہ  اس شہر  کے کونسے حصے میں مسافر خانے ہیں یا کس جگہ پر حکومت کی طرف سے عارضی رہائش اختیار کرنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تو بڑی آسانی کے ساتھ اس جگہ پر رہائش  اختیار کی جا سکتی ہے ۔ ابتدائی طبی امداد اور مچھروں سے بچاو کے لیۓ ضروری سامان اپنے ہمراہ رکھیں ۔  ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

کندلوس کا دیہات اور میوزیم

ايران کے ديہاتوں کي سير