• صارفین کی تعداد :
  • 3292
  • 2/21/2015
  • تاريخ :

سستے ترین سفر کے لیۓ قیمتی نصیحتیں

اردبیل اور گیلان کے مشترک جنت نظیر مقامات

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ تفریح اور کسی جگہ کے سفر کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔  بعض خاص ایام جیسے تعطیلات کے دوران جب اکثر لوگ تفریح اور سفر کی غرض سے نکل پڑتے ہیں تب ہر جگہ چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں ۔ ایسے  حالات میں اگر عقل مندی سے کام  لیا جاۓ اور اپنی جیب کا خیال رکھتے ہوۓ مناسب حکمت عملی اختیار کی جاۓ تب  بڑی آسانی سے کم پیسوں میں کسی مناسب جگہ کا سفر کیا جا سکتا ہے ۔ ہم اپنی اس تحریر میں  چند  ایسے نکات کا ذکر کریں گے جس سے آپ ایک سستا سفر کر سکتے ہیں ۔


1۔ ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں لوگ کم جاتے ہوں :
جب پیسے کم ہوں تب ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں  خاص ایام میں  زیادہ تر افراد جانا پسند نہیں کرتے ہیں ۔ ایران میں نوروز کے موقع پر زیادہ تر افراد سفر کی غرض سے شمالی علاقہ جات ، اصفہان ، شیراز ، کیش ، قشم یا بندر عباس جیسے علاقوں کا انتخاب کرتے ہیں ۔ ایسے موقع پر آپ کسی دوسرے شہر کو دیکھنے کے لیۓ جا سکتے ہیں جہاں پہلے آپ کبھی نہ گۓ ہوں یا پھر اگر اسی شہر میں جانا بھی ہے تو شہر سے ہٹ کر کسی   خوبصورت دیہات کو دیکھنے  کے لیۓ بھی جایا جا سکتا ہے ۔ کسی خاص علاقے میں موجود تفریحی مقامات کی جانکاری کے لیۓ انٹرنیٹ یا  سفری معلومات پر مشتمل کتابوں کا سہارا لیا جا سکتا ہے ۔

 

٢۔  نقل و حمل کے لیۓ سستے ذرائع استعمال کریں
اس بات میں ذرا بھی شک نہیں ہے کہ اپنی گاڑی میں سفر کرنے سے بہت ساری مشکلات کم ہو جاتی ہیں مگر صرف دو افراد ہونے کی صورت میں یا کسی چھوٹے شہر یا دیہات کے سفر کی صورت میں جہاں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں زیادہ دشواری نہ ہو تب گاڑی کے بغیر بھی سفر کیا جا سکتا ہے ۔  بس یا ریل گاڑی کا سفر بہت اچھا خیال ہے ۔
دوسری صورت میں اگر  آپ  دو سے زیادہ افراد ہیں اور ایک گاڑی میں جگہ بن سکتی ہے تو زیادہ گاڑیاں استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی گاڑی میں سفر کریں ۔ ایک گاڑی میں سفر کرنے سے  پٹرول کی بھی بچت ہو جاۓ گی ۔ اگر تعداد زیادہ ہو تب کسی بڑی گاڑی کو کرایہ پر بھی لے جایا جا سکتا ہے ۔ ( جاری ہے )


متعلقہ  تحریریں:

ايران کا تاريخي سفر

ايران کا سفر ضرور کريں