• صارفین کی تعداد :
  • 2988
  • 2/9/2015
  • تاريخ :

پروین اعتصامی کی شہرت

پروين اعتصامي

 

لوگوں نے ان کی شاعری کو بہت پسند کیا ۔  ان کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ ان کا دیوان چھپنے کے کچھ ہی عرصہ بعد عام لوگوں کی پہنچ میں تھا اور بڑی تیزی سے ان کی شہرت ہر جگہ پھیل رہی تھی ۔ بہت سارے لوگوں کو یہ خیال بھی نہیں آتا تھا کہ ان اشعار کو ایک صنف نازک نے کہا ہے ۔ اس دور کے معروف شعراء اور مصنفین جیسے دهخدا و علامهء قزوینی  نے ان کے اشعار کے متعلق  تحاریر لکھیں اور ان کی  شاعرانہ صلاحیتّوں کی داد دی ۔
پروین ایک مدّت کے لیۓ تھران یونیورسٹی کی لائبریری میں بھی کام کرتی رہیں ۔ اس وقت جو لوگ یونیورسٹی کی لائبریری میں کتابیں لینے کے لیۓ مراجعہ کرتے تھے ، وہ ان کی شخصیت سے لاعلم تھے ۔  کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ وہی معروف شاعرہ ہیں ۔
عام طور پر یہ رسم ہے کہ حکومت ملک کے اعلی دانشمندوں اور علم ادب  کے میدان میں کام کرنے والوں کو مخصوص مراسم میں انعام اور میڈل عطا کرتی ہے ۔  اسی طرح کے مراسم میں حکومتی وزراء یا اعلی حکام نے پروین اعتصامی کو میڈل دیۓ اور علمی اور ثقافتی میدان میں  ملک کے لیۓ ان کی خدمات کو سراہا ۔ وزارت ثقافت نے سن 1315 ہجری شمسی میں پروین اعتصامی کو قابلیت کا درجہ 3 میڈل دینے کا اعلان کیا لیکن انہوں نے اس تمغے کو لینے سے معذرت کر لی ۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے بادشاہ رضا خان نے اسے دربار میں آ کر ملکہ و ولیعھد کو پڑھانے کی دعوت بھی دی  تھی ۔ پروین اعتصامی کی شخصیت ایسی تھی کہ ایسی جگہوں پر جانا پسند نہیں کرتی تھیں ۔ ان کی کوشش ہوتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ وقت تنہا گزارا جاۓ اور زیادہ سے زیادہ وقت مطالعہ کرنے میں صرف کیا جاۓ ۔
جس شاعرہ نے 15 سال کی عمر میں ظالم اور دولت مندوں کے خلاف شعر کہنا شروع کر دیۓ تھے وہ کیسے اشرافیہ کے درباروں میں حاضر ہو کر ان کی خدمت کرتی ۔
وہ ہمیشہ معاشرے کے مسائل پر نظر رکھتیں اور ان کو اجاگر کرنے اور ان کےراہ حل کے لیۓ مناسب اقدامات  کے لیۓ  کوشش کرتی رہتیں ۔ ( جاری  ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

قديم ايراني زبان

فارسي زبان کي تاريخ