• صارفین کی تعداد :
  • 2730
  • 2/11/2015
  • تاريخ :

پروین اعتصامی ایک عظیم شاعرہ

پروین اعتصامی ایک عظیم شاعرہ

"پروین اعتصامی" (حصہ اول)

پروین اعتصامی کی شاعرانہ صلاحتیں ( حصہ دوم)

 ان کے مطابق تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو  تعلیم کے مواقع فراہم ہونے چاہیۓ ۔ ان کے مطابق ماضی کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیۓ  بڑے پیمانے پر اصلاح کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کو اپنی اس کمزوری پر قابو پاتے ہوۓ تیزی سے منزل تک پہنچنا  چاہیۓ ۔
پروین کی ایک سہیلی جو سال ہا سال ان سے  رابطے میں رہی تھیں ، پروین کے بارے میں کچھ یوں کہتی ہیں کہ
"  پروین پاک طبیعت ، پاک عقیدہ ، پاکدامن ، خوش گفتگو ، خوش اخلاق اور دوستوں کے ساتھ انتہائی مہربانی سے پیش آنے والی شخصیت تھیں ۔ وہ حقیقت اور محبت کے راستے پر بہت محکم تھیں ۔ وہ بہت کم گفتگو کیا کرتی تھیں اور زیادہ سوچا کرتی تھیں ۔ معاشرتی برتاو میں وہ سادگی اور متانت کا دامن تھامے رکھتی تھیں ۔ وہ کبھی بھی اپنے علمی اور ادبی فضائل کے بارے میں گفتگو نہیں کرتی تھیں ،  ان سب خوبیوں کی بدولت وہ دوسروں کے نزدیک عزیز و ارجمند تھیں ۔
ان سب  میں سے اہم نکتہ جو ان کےاشعار سے سمجھا جا سکتا ہے ۔ پروین نے جو سارے شعر کہے ، ان کے دیوان میں موجود پانچ ہزار ابیات میں صرف ایک دو جگہ  پر انہوں نے خود  کے بارے میں  شعر کہے ہیں  اور یہ چیز ان کے اعلی اخلاق کو ظاہر کرتی ہے ۔ شادی سے قبل ، ان کے والد کو ان کے شعری مجموعے کے  چھپنے پر اعتراض تھا ۔ یہ چیز اس دور کی ثقافت اور روایات کے  منافی تھی ۔ ان کا خیال  یہ تھا کہ شاید دوسرے لوگ یہ تصور کریں گے کہ ایک کنواری لڑکی کے اشعار  چھپنے کا مقصد شوہر تلاش کرنا ہے  لیکن شادی اور شوہر سے ان کی جدائی کے بعد ان کے والد نے انہیں اس بات کی اجازت دے دی ۔ پروین کی شاعری کا پہلا مجموعہ ان اشعار پر مشتمل تھا جو انہوں نے 30 سال کی عمر سے پہلے کہے تھے   جن میں  150  سے زائد قصائد ، قطعات ، غزل  اور مثنوی شامل تھیں ۔  ( جاری ہے )


متعلقہ تحریریں:

پروين اعتصامي

قديم ايراني زبان