• صارفین کی تعداد :
  • 5998
  • 2/8/2015
  • تاريخ :

حجاب کی اہمیت

حجاب والی خواتین

خدا تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر بھیجا ہے ۔ انسان کو قوّت اختیار اور ارادے سے نوازا گیا تاکہ وہ اپنے اچھے اور برے کے متعلق فیصلے کر سکے ۔ انسان کو جب یہ حیثیت اور رتبہ عطا ہوا تو فرشتوں نے اس پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا لیکن جب خدا نے انہیں بتایا کہ جو میں جانتا ہوں وہ تم  نہیں جانتے تو فرشتوں نے اپنے رب کے سامنے  سر بسجود ہو کر حکم کی تعمیل کی اور انسان کے سامنے سر تسلیم خم کیا ۔ صرف شيطان نے تکبر اور طغيان کا راستہ اختيار کيا اور اللہ کے حضور دائمي لعنت کا حق دار ٹھہرا- اللہ تعاليٰ نے اس واقعے کا ذکر اس طرح سے کيا ہے :

وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰئِکَۃِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْا اِلاَّ اِبْلِيْسَ، اَبيٰ وَاسْتَکْبَرَ وَکَانَ مِنَ الْکٰفِرِيْنَ-
(البقرۃ 2:34)
’’اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابليس کے سوا سب نے سجدہ کيا- اس نے انکار کيا اور تکبر کيا اور کافروں ميں ہو گيا- ‘‘
جب شیطان نے اللہ تعالی کے حکم کی تعمیل نہ کی تو خدا تعالی نے شیطان کو ہمیشہ کے لیۓ ذلیل و خوار کر دیا ۔ شیطان سے اس کا مقام و مرتبہ چھین لیا گیا اور اسے درگاہ الہی سے نکال دیا گیا ۔ شیطان نے خدا سے مہلت طلب کی کہ وہ انسان کو بہکاۓ گا اور انسان کو برائی کے راستے پر لگاۓ گا ۔
اللہ تعالی نے انسان کو  گناہوں سے پاک زندگی گزارنے کے اصول بتاۓ ہیں ۔ جو کوئی ان اصولوں پر کاربند رہتا ہے وہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو جاتا ہے لیکن جو انسان خدا کےاصولوں کے مطابق زندگی بسر نہیں کرتا ہے وہ شیطان کے قابو میں آ جاتا ہے ۔ شیطان کو ایسے ہی انسانوں کی تلاش ہوتی ہے کہ جن کا ایمان ضعیف ہوتا ہے ۔ شیطان کمزور ایمان کا فائدہ اٹھا کر انسان کے ایمان پر حملہ آور ہوتا ہے اور اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔ اللہ تعالی نے انسان کو اپنی شرمگاہیں چھپانے اور اپنی نگاہوں کو نیچا رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ جو انسان اپنی نگاہوں  کی حفاظت کرتا ہے وہ اپنا ایمان بچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔ جو خواتین اپنے جسم کو ڈھانپ کر رکھتی وہ معاشرے میں احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔ ( جاری ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

مسلمان عورت کي عزّت

عورت کا تحفّظ