• صارفین کی تعداد :
  • 4152
  • 11/4/2014
  • تاريخ :

محرم ايک عظيم سرمايہ ہے(حصہ دوم)

محرم ایک عظیم سرمایہ ہے(حصہ دوم)

اما م خميني نے اس قوم کوجس کي اپني قديم تہذيب اوردرخشاں ماضي ہے اورجس پراستبدادکا تسلط تھا آزادي وخودمختاري کي نعمت سے سرفرازکيا چنانچہ گذشتہ روزجمعہ يکم محرم الحرام کوپورے ملک ميں پيروجوان خورد وبزرگ بچوں اوربوڑھوں نے جس طرح سے سڑکوں پرنکل کراپنے رہبرکبيرکے اصولوں اوران کے بتائے ہوئے راستوں پرچلنے کا عہدکيا وہ اس بات کودنيا پرواضح کرديتا ہے کہ ايران کے عاشورائي عوام اپنے قائد ورہبرکے اصولوں کوکربلاکے ہي درس سے عبارت سمجھتے ہيں جنھيں وہ کبھي بھي فراموش نہيں کرسکتے اورنہ ہي ان کے احسانات کوکبھي بھول سکتے ہيں -

بعض ناعاقبت انديش اوراحسان فراموش عناصرکے ذريعہ پچھلے دنوں امام خميني رہ کي شان ميں کي گئي اہانت کے بعد گذشتہ ايک ڈيڑھ ہفتے سے ايران کے تمام شہروں ميں ہرطبقے سے تعلق رکھنےوالوں نے اس مذموم اورمنافقانہ اقدام کي مذمت کرتے ہوئے امام خميني سے اپني عقيدت اور محبت کا اسي طرح سے اظہار کيا جس طرح اسلامي انقلاب کي تحريک کے دوران اور اس سے پہلے و بعد کے برسوں ميں کيا کرتے تھے - محرم کي پہلي تاريخ کو ايران کے عاشورائي عوام نے کربلا والوں کے درس سے الہام ليتے ہوئے يہ ثابت کرديا کہ جو قوم اپنے نيک و صالح رہبر کي احسان مند رہتي اور ان کے اصولوں کي پاسداري کرتي ہے اس کا دنيا کي کوئي بھي طاقت کچھ بھي نہيں بگاڑ سکتي اور يہي پيغام عاشورہ کا ايک بہت بڑا جزء بھي ہے -

اس کے علاوہ محرم دشمن کو پہچاننے کا بھي ايک بہترين موقع ہے يزيد شمر ابن زياد و عمرسعد صرف وہي نہيں تھے جو سن اکسٹھ ہجري ميں کربلا ميں امام حسين عليہ السلام اور ان کے اصحاب پر ظلم کرنے کے لئے موجود تھےبلکہ آج بھي يزيد، شمر،حرملہ، ابن زياد اور عمرسعد پائے جاتے ہيں جو اسلام کو مٹانے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے طاقت کے ہر حربے کا استعمال کر رہے ہيں آج بھي وقت کے يزيد عاشورہ کے پيغام کو مٹانے کے درپئے رہتے ہيں آج بھي وقت کے ابن زيادہراس تحريک اورانقلاب کونابود کرنےکي پوري کوشش کرتے ہيں جوعاشورہ سے درس لے کرآگے بڑھ رہي ہو-يہ اوربات ہے کہ اس وقت کا بھي يزيد وشمر و حرملہ و ابن زياد پيغام حسينيت کو نہيں روک سکا تھا اور آج کے بھي يزيد عاشورہ کے آفاقي پيغام کو نہيں روک پا رہے ہيں اگرچہ پيغام عاشورہ پر عمل کرنے والوں کو اس کے لئے بھاري تاوان ادا کرنا پڑ رہا ہے- فوجي سياسي اور اقتصادي طور پر سامراجي طاقتوں کے دباو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ليکن مصباح الہدي و سفينۃ النجات کي نصرت و مدد کے زيرسايہ حسينيت کے پيرو بڑي سے بڑي مشکلات کا بہت ہي بے جگري سے سامنا کرتے ہيں اور تمام مسائل و مصائب کا ہنس کر اور ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہيں -

آج کون نہيں جانتا کہ اگر کل يزيد اور اس کے کارندے ابن زياد وحرملہ شمرجيسے فاسق و فاجر وبد شعار عناصر اسلام کے دشمن تھے تو آج امريکہ اور اس کے اتحادي جن ميں فرانس برطانيہ اور صہيوني حکومت شامل ہيں دين اسلام کے کھلے دشمن ہيں اور اگر آج ايران کے اسلامي نظام اور انقلاب سے ان کي کھلي دشمني ہے تواس کي وجہ صرف يہي ہے کہ ايران کا اسلامي انقلاب کربلا کے آفاقي انقلاب کا ہي ايک پرتو ہے آج ان دشمنوں اور ان کي سازشوں کو سمجھنا تمام حسينيوں اور مسلمانوں پر فرض و لازم ہے اور اگر اس سلسلے ميں کسي بھي طرح کي کوتاہي کي گئي تو رسول اسلام امام حسين اور سب سے بڑھ کرخدا کے حضور کو سب کو جواب دينا ہوگا آج محرم اور عاشورہ جب سب کوظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دے رہاہے اوردشمنوں کے چہروں پرپڑي ہوئي نقاب کو اتار پھينکنے کے لئے آگے قدم بڑھانے کا حکم دے رہا ہے تو ايسے ميں اگرہ م امام عاليمقام کے عاشق ہونے کا دم بھرتے ہيں توعملي طورپراپنے آپ کوبہرحال ثابت کرنا ہوگا آج محرم وعاشورہ سے فائدہ اٹھاکرعراق فلسطين اورافغانستان سميت دنيا کے ديگرعلاقوں ميں وقت کے يزيديوں کے ظلم کے خلاف سب کوآوازبلند کرنا ہوگا اسي صورت ميں عزاداري اورمحرم کاحق اداہوسکے گا- کيونکہ عزاداري نام ہے ظلم کے خلاف آوازبلند کرنے اورمظلوم کي مظلوميت کوعام کرنے کا - (ختم شد)


متعلقہ تحریریں:

جلتے ہوئے خيموں سے امام سجاد (ع) کي حفاظت

امام حسين (ع) کي لازوال تحريک