• صارفین کی تعداد :
  • 5812
  • 9/11/2014
  • تاريخ :

نوجوان نسل پر  ثقافتي يلغار

گھرانہ

مغربي ممالک اور دوسرے غير مسلم ممالک نے اپني ثقافت اور رہن سہن کو اس انداز ميں مسلم معاشرے پر  مسلط کر رکھا ہے کہ ان کي اس ثقافتي يلغار کا مناسب سدباب نہ ہونے کي  وجہ سے ہم اپني نوجوان نسل کو اس کے برے اثرات سے پوري طرح سے محفوظ نہيں رکھ سکے ہيں جس کي وجہ سے ہمارے معاشرے ميں بہت ساري اخلاقي کمزورياں رچ بس گئي ہيں - آج کے دور کے جوان جہاں بھي نکليں اور جہاں بھي ديکھيں اس کو فحاشي، عرياني اور غير اخلاقي مناظر ديکھنے کو ملتے ہيں- شيطاني حربوں کے استعمال سے نوجوان نسل کي جنسي خواہشات کو ابھارنے کي بہت سي کوششيں کي جا رہي ہيں اور ان کو اخلاق، تعليم، آداب و احترام ، معاشرتي فلاح و بہبود اور قومي و ملي ترقي ميں حصہ لينے سے دور رکھا جا رہا ہے- جس کي وجہ سے ہماري سوچ ، گفتارو رفتار اور ہمارے کردار دوسروں کي ثقافت کي ترجماني کر رہے ہيں اور ہميں ديکھ کر غير جانب دار نہ فيصلہ کرنے والا شخص يہي کہنے پر مجبور ہے کہ يہ لوگ يا تو ہندوثقافت کے ترجمان ہيں يا مغربي ثقافت کے ترجمان، کيونکہ وہ ديکھتا ہے کہ ہمارا رہن سہن، اٹھنا بيٹھنا، باہمي تعلقات اور تمام سرگرمياں دوسري ثقافت کي ترجماني کررہي ہيں- حالانکہ اسلامي ثقافت رہتي دنيا تک کے ليے مادي و روحاني سعادتوں کا حسين امتزاج ہے - اس کے باوجود ہم نے اس الٰہي ثقافت کو چھوڑ ديا ہے - چنانچہ حکيم الامت مصور پاکستان علامہ اقبال ط’ فرماتے ہيں

وضع ميں تم ہو نصاريٰ تو تمدن ميں ہنود

يہ مسلمان ہيں جنہيں ديکھ کے شرمائے يہود

اس فکري غلامي اور ثقافتي شکست سے نکلنے کا واضح اور واحدراستہ يہي ہے کہ ہم اسلامي ثقافت کو زندہ کريں اور اپني ذات اور معاشرے ميں اسلامي ثقافت کو اجاگر کرنے کے ليے اسلامي تعليمات کو عملاً فروغ ديں تاکہ ہم ايک زندہ، آزادفکر، سربلند اور باغيرت قوم کي حيثيت سے اپنے پاﺝ…ں پر کھڑے ہوسکيں - واضح رہے کہ اسلام انسان کو نہ عشق و محبت سے روکتا ہے اور نہ ہي جنسي تسکين، نہ ہي سير وتفريح سے اور نہ دوسروں کے ساتھ معاشرتي عمل سے ، ليکن اسلام ان ميں سے ہر ايک کے ليے صحيح اور غلط راستے کي نشاندہي کرتاہے- اور درست اور سعادت مند راستے کي طرف رہنمائي کرنا ہے تاکہ اللہ تعاليٰ کي سب سے پياري مخلوق انسان دنيا ميں بھي اور آخرت ميں بھي، مادي لحاظ سے بھي اور روحاني لحاظ سے بھي کامياب اور متوازن زندگي گزار سکيں-   ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

نوجوانوں کي فکري تشويش

نوجوانوں کے اصلاح کي ضرورت