• صارفین کی تعداد :
  • 5002
  • 7/9/2014
  • تاريخ :

تاريخ اسلام کي عظيم خاتون

تاریخ اسلام کی عظیم خاتون

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی شریک حیات حضرت خدیجہ س تاریخ کی ایک عظیم شخصیت ہیں‌ جنھوں نے انسانيت کي بقاء اور انسانوں کي فلاح  و بھبود کے لئے اپني زندگي قربان کر دي - رمضان المبارک کي دسويں تاريخ ايک تلخ اور ناگوار واقعہ کي ياد دلاتاہے -آج کے دن دنيا سے ايک جانثار زوجہ اور مہربان ماں حضرت خديجہ (س) کي وفات کا دن ہے-آپ  نے اسلام کے لئے بہت  زيادہ زحمتيں برداشت  کيں -مسلمانوں پرآپ کا بڑا احسان ہے -حضرت خديجہ سلام اللہ عليہا پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ کي پہلي زوجہ اور پہلي مسلمان خاتون ہيں ، آپ حسب ونسب  اور گھرانے کے  لحاظ سے  جزيرۃ العرب کي ايک ممتاز خاتون تھيں اور از نظر کمال وجمال آپ اپنےزمانے  کي خواتين  کي سردار تھيں-

شجر اسلام کي ابتدائي مراحل ميں آبياري کرنے  والي اور  وسطي مراحل ميں اس کي شاخوں کو  نمو  بخشنے  والي يہ خاتون قريش کے اصيل و شريف گھرانے ميں پيدا ھوئي ـ روايات ميں آپ کي ولادت عام الفيل سے پندرہ سال قبل ذکر ھوئي اور بعض لوگوں نے اس سے کم  بيان کيا ھے ـ آپ کے والد خويلد ابن اسد بن عبد العزي بن قصي کا شمار عرب کے دانشمندوں ميں ھوتا تھا ـ اور آپ کي والدہ فاطمہ بنت زائدہ بن رواحہ ھيں  آپ کا خاندان ايسے روحاني اور فداکار افراد پر مشتمل تھا جو خانہ کعبہ کي محفاظت کے عھد يدار تھے ـ جس وقت بادشاہ يمن ”‌تبع “نے حجر اسود کو مسجد الحرام سے يمن منتقل کرنے کا ارادہ کيا تو حضرت خديجہ کے والد کي ذات تھي جنھوں نے اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کي جس کے نتيجہ ميں مجبور ھوکر ”‌تبع “کو اپنے ارادہ سے منصرف ھونا پڑا ـ

حضرت خديجہ کے جد اسد بن عبد العزي پيمان حلف الفضول کے ايک سرگرم رکن تھے  يہ پيمان عرب کے بعض با صفا وعدالت خواہ افراد  کے  درميان ھو ا تھا جس ميں متفقہ طور  پر  يہ عھد کيا گيا تھا  کہ مظلومين کي طرف سے دفاع کيا جائے گا اور  خود  رسول اکرم  بھي اس پيمان ميں شريک تھے  ”‌ورقہ بن نوفل “ (حضرت خديجہ کے چچا زاد بھائي )عرب کے دانشمند ترين افراد ميں سے تھے اور ان کا شمار ايسے افراد ميں ھوتا تھا جو بت پرستي کو  نا پسند کرتے تھے   اور حضرت خديجہ کو چندين بار اپنے مطالعہ کتب عھدين کي بنا پر خبر دار کرچکے تھے کہ محمد  اس امت کے نبي ھيں  خلاصہ يہ کہ اس عظيم المرتبت خاتون کے خاندان کے افراد، متفکر ، دانشمند اور دين ابراھيم  کے  پيرو تھے ـ ( جاري ہے )

 

 


متعلقہ تحریریں:

حضرت مسلم اور فقاہت

بي بي پاکدامن ،اسلام کي روشني