• صارفین کی تعداد :
  • 5834
  • 2/25/2014
  • تاريخ :

گھر کو کيسے جنت بنا‏ئيں ( حصّہ ششم )

گھر کو کیسے جنت بنائیں ؟ ( حصّہ ششم )  ۔

نسخہ نمبر 7

--{زبان شيرين تو ملک گيري}--

شريں زباني ايک ايسا جاذب وصف او راتني دلکش خوبي ہے کہ خراب سے خراب عادت کے شوہر بھي اس کے تابع ہوجاتے ہيں - ميٹھي زبان ايک ايسا جادو ہے جو ہميشہ اپنے سامنے والے پر اثرانداز ہوتا ہے -شيريں زبان عورتوں کے عيب لوگ بھول جاتے ہيں - ايک عورت ميں دنيا بھر کي خوبياں ہوں ليکن اگر وہ بد زبان ہو تو اس کي ساري خوبيوں پر پاني پھر جاتا ہے -

نسخہ نمبر 8

--{اپنے غصّہ پر قابو پائے}--

زيادہ تر جھگڑوں کي بنياد غصّہ اور غضب ہے -

اگرچند طريقوں پر عمل کرکے غصّہ پرقابو پا ليا جائے تو زندگي گويا جنت کا نمونہ ہي بن جائے -

اگر آپ کو کبھي شوہر کي کسي بات پر زيادہ غصّہ آ جائے تو سوچئے کہ اللہ کے بھي آپ پر حقوق ہيں اور آپ سے بھي اس کے حقوق ادا کرنے ميں غلطي اور کمي ہوتي رہتي ہے جب وہ آپ کو معاف کرتا رہتا ہے تو آپ کو بھي چاہئے کہ شوہر کو معاف کرتي رہيں ، اس کي غلطيوں سے اس طرح درگذر کرتي رہيں جس طرح پروردگار عالم آپ کي غلطيوں کو درگذر کرتا ہے -

نسخہ نمبر 9

--{شوہر جب غصّہ ميں ہو تو جواب نہ ديں }--

مرد کي واقعي غلطي اور بے جا غصّہ کے وقت بھي زبان دارزي نہ کريں اور

”ƒ

اس وقت خاموش ہو جائيں جب اس کا غصّہ اتر جائے تو اس وقت کہںي کہ اس وقت تو ميں بولي نہيں تھي اب بتلاتي ہوں کہ آپ کي فلاں بات غلط تھي ، بے جا تھي ،زيادتي تھي - آپ نے آتے ہي ڈانٹنا شروع کر ديا آپ مجھ سے پوچھ تو ليتے تو اچھا رہتا -

اس طرح کرنے سے بات کبھي نہ بڑھے گي اور مرد کے دل ميں آپ کي سمجھداري ،ہوشياري اور نيکي کانہ مٹنے والا سکّہ بيٹھ جائے گا اور اس کي نگاہ ميں آپ کي زيادہ قدر اور عزت ہوگي -

جب شوہر غصہ ميں ہو يا آپ غصہ ميں ہوں تو "اعوذ باللہ من الشيطان الرجيم" پڑھيں -اور اگر ہوسکے تو فورا پاني پي ليں -

شوہر اور بچوں کو گھر ميں داخل ہوتے وقت "اعوذ باللہ من الشيطان الرجيم ،بسم اللہ الرحمن الرحيم " سورہ اخلاص اور درود پڑھنے کي تلقين کريں -

تو پھر شياطين کا داخلہ ان گھروں ميں بند ہو جاتا ہے کيونکہ وہ اندر داخل ہي نہيں ہو پاتے -نتيجہ يہ ہوتا ہے کہ وہ گھر ديگر فوائد کے ساتھ ساتھ لڑائي جھگڑوں سے بھي محفوظ رہتا ہے -

غصّہ کا ايک اہم علاج  وضو بھي ہے -اگر انسان غصّہ کي حالت ميں کھڑا ہو تو بيٹھ جائے اور بيٹھا ہو تو ليٹ جائے ، پاني لے يا وضو کرلے تو غصہ فورا ہي ختم يا اتنہائي کم ہو جاتا ہے - ( جاري ہے )