• صارفین کی تعداد :
  • 8201
  • 1/27/2014
  • تاريخ :

تاريخ اسلام کي ايک عظيم المرتبت خاتون " حميدہ بنت صاعد " ( حصّہ چہارم )

تاریخ اسلام کی ایک عظیم المرتبت خاتون  حمیدہ بنت صاعد  ( حصّہ چہارم )

داۆد اپني ماں کے پاس آگئے ماں نے داۆد سے ان کي رہائي کے بارے ميں سوال کياکہ تمہيں کيسے رہا کيا گيا داۆد نے کہا " ميں بغداد کے قيدخانے ميں مقيد تھا ميرے ہاتھوں اور پيروں کوطوق و زنجير سے باندھاگيا تھا طوق و سلاسل ميں جکڑے اور قيدخانے کے تنگ و تاريک ہونے کي وجہ سے ميري زندگي بہت تلخ ہوگئي تھي مگر جيسے ہي پندرہويں رجب کا دن گذرا اور سولہويں کي شب آئي ميں نے خواب ديکھا کہ ناہموار زمين ميرے لئے ہموار ہوگئي ہے ميں نے ديکھا کہ آپ چٹائي کے ايک ٹکڑے پر بيٹھي نماز پڑھ رہي ہيں اور ميرے لئے دعائيں کررہي ہيں اور آپ کے چاروں طرف کچھ لوگ کھڑے ہيں جو آسمان کي طرف ہاتھوں اور سروں کو اٹھائے ہوئے خدا کے ذکر ميں مشغول ہيں اور ايک نوراني شخصيت بھي موجود ہے ميں سمجھ گيا کہ وہ نورراني شخص رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہيں آپ نے مجھ سے فرمايا: پريشان نہ ہو خداوندعالم نے تمہارے حق ميں تمہاري ماں کي دعا کو قبول کرليا ہے جيسے ہي ميري آنکھ کھلي داروغہ زندان ميرے پاس آيا اور اسي وقت مجھے منصور دوانيقي کے پاس لے گيا اس نے حکم ديا کہ طوق و زنجير کو اس سے جداکرديا جائے- اے مادر گرامي منصوردوانيقي نے ميرے ساتھ بہترين سلوک کيا اور مجھے دس ہزار دينار ديا اس کے بعد اس کے سپاہيوں نے مجھے اسي رات ايک اونٹ پر سوارکيا اور مجھے مدينے تک پہنچا ديا-

جناب ام داۆد کہتي ہيں کہ ميں اسي وقت داۆد کو لے کر فرزند رسول امام جفعر صادق عليہ السلام کے پاس گئي، آپ نے ميرے بيٹے کے سامنے وضاحت کے ساتھ بيان کيا کہ اے داۆد قيد خانے سے تيرے رہا ہونے کي وجہ يہ تھي کہ منصور دوانيقي نے حضرت علي عليہ السلام کو خواب ميں ديکھا تھا اور امام عليہ السلام نے اس سے فرمايا تھا کہ اگر تم نے ميرے فرزند کو آزاد نہ کيا تو ميں تجھے جہنم ميں ڈال دوں گا منصور نے جب اپنے قريب دہکتي ہوئي آگ کي گرمي کا احساس کيا تواس نے مجبور ہوکر تمہيں رہا کرديا -

ام داۆد نے امام عليہ السلام سے اس دعا کے پڑھنے کے بارے ميں سوال کيا کہ اے مولا کيا اس دعا کو رجب کے علاوہ دوسرے مہينوں ميں بھي پڑھ سکتے ہيں ؟ تو امام عليہ السلام نے فرمايا: اگر روز عرفہ اور جمعہ کا دن ايک ساتھ پڑ جائے تو اس دعا کو پڑھ سکتي ہو پس جو شخص بھي اس دعا کو پڑھے گاخداوندعالم اسے دعا کے اختتام تک بخش دے گا اور اس پر اپني رحمتيں نازل فرمائے گا اس وقت بھي پوري دنيا ميں ہزاروں مسلمان اعمال ام داۆد انجام ديتے ہيں اور اس کے معنوي نتائج سے استفادہ کرتے ہيں -     

      

بشکريہ اردو ريڈيو تھران


متعلقہ تحریریں:

تاريخ کي ايک عظيم المثال خاتون جناب " تکتم "

مسلمان عورت کي عزّت