• صارفین کی تعداد :
  • 7507
  • 2/10/2014
  • تاريخ :

يماني کا خروج حتمي علامت(حصہ دوم)

یمانی کا خروج حتمی علامت 2

يماني کا خروج حتمي علامت 1

روايات ميں ہے کہ يماني قيام کرينگے اور خراساني کے ساتھ ہم عہد ہونگے اور ان کو دشمنوں کے مقابلے ميں مدد پہنچائينگے- مروي ہے کہ "اور خداوند متعال امام مہدي (عج) کےلئے خراسان کو کھول ديتا ہے [خراسان کو امام (ع) کےلئے مسخر کرتا ہے] اور يمن کے لوگ بھي آپ (عج) کي اطاعت کرينگے"- (5)

اميرالمۆمنين (ع) "جنگ دمشق" اور اس شہر کو سفياني سے چھڑانے کے دوران يماني اور خراساني کي مشترکہ خصوصيات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہيں: "اور سفياني سابقہ ستمگروں کي روش پر عمل کرتا ہے اور خداوند متعال آسمانوں سے اس کے عمل پر غضبناک ہوجاتا ہے، اس کے بعد مشرق سے ايک جوان کو اس کے خلاف اٹھائےگا جو لوگوں کو اہل بيت (ع) کي  پيروي کي دعوت ديتا ہے، يہ لوگ [يعني مشرقي جوان کے پيروکار] سياہ پرچموں کے حامل ہيں- اللہ انہيں عزت دےگا اور ان کي رائے کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرےگا- چنانچہ جو بھي ان سے لڑ پڑےگا وہ اس کو شکست دينگے- اور قحطاني [يمني] کي سپاہ بھي حرکت ميں آئے گي اور يمني جوان "حماز الجزيرہ" (يماني) کو نيست و نابود کرنے کے درپے ہوگا حتي کہ وہ دونوں دمشق ميں اترينگے اور اس کو پلک جھپکنے سے بھي پہلے فتح کرلينگے- ... پس ستر ہزار بےنيام شمشيريں دمشق ميں داخل ہونگي جن کا تعلق سياہ پرچموں والوں سے ہوگا اور ان کا نعرہ "امت امت" ہوگا- (6)

سفياني جب اپنا لشکر امام (عج) کي گرفتاري کےلئے مدينہ کي طرف روانہ کرےگا تو يماني امام (عج) کے ہمراہ مکہ کي طرف روانہ ہونگے جيسا کہ اميرالمۆمنين (ع) نے بھي فرمايا ہے کہ: "ايک سپاہ مدينہ روانہ کي جائے گي پس آل محمد (ص) ميں سے جن کو گرفتار کرسکيں، گرفتار کرينگے اور بني ہاشم کے بعض مرد اور خواتين کو قتل کيا جائےگا- اس وقت حضرت مہدي (عج) اور سفيد نشان والے مکہ کي طرف جائينگے- پس ان کي تلاش ميں ايک گروہ بھيجا جائےگا جبکہ وہ دونوں حرم الہي ميں پہنچ کر امن و امان ميں ہونگے"- (7)

قيام يماني کا انجام

يماني کو "منصور" کا لقب ديا ہے- امام صادق (ع) سے مروي ہے کہ: "جو بھي سفياني کے سامنے آئےگا اس سے شکست کھائےگا سوائے يماني کے --- اس کے بعد سفياني يماني کو نشانہ بنانا چاہےگا- چنانچہ يماني سفياني کا شر دفع کرنے کےلئے قيام کرينگے اور سفياني گھمسان کي جنگوں کے بعد شکست کھائےگا اور يماني اس کا تعاقب کرينگے- نتيجہ يہ ہوگا کہ سفياني کي جنگوں کي تعداد بھي بڑھتي رہےگي اور اس کي ناکاميوں کي تعداد بھي- پس يماني "دريائے لوّ" کے کنارے سفياني اور اس کے بيٹے کو قيديوں کے بيچ پائينگے اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کرينگے- (8)  (ختم شد)

 

حوالہ جات:

5- يوسف شافعي ـ عقدالدّرر ـ ص90ـ

6- متقي هندي ـ کنزالعمال ـ ج14 ـ صفحہ 597-

7- الفتن ـ ص 223 ـ جزء 5 ـ ح 877ـ

8- مختصر اثبات الرجعـة ـ ح 16ـ يماني و واقعة ظهور كبري-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

قرب ظہور کي علامتيں احاديث کي روشني ميں

پانچويں حتمي علامت