• صارفین کی تعداد :
  • 6827
  • 2/5/2014
  • تاريخ :

آسماني چيخ يا ندا کا مضمون کيا ہوگا؟

آسمانی چیخ یا ندا کا مضمون کیا ہوگا؟

سوال: کيا يہ صيحہ موقع اور مناسبت کے بغير ہوگا يا نہيں، بلکہ ايک پيغام اور فرمان پر مشتمل ہوگا:

رسول اللہ (ص) نے فرمايا: "قائم (عج) کے خروج کے وقت منادي آسماني سے ندا دے گا کہ:

"اے لوگو! خداوند متعال نے ظالموں کو دہي ہوئي مہلت کا خاتمہ کر ديا اور امت محمد (ص) کي بہترين شخصيت کو تمہارے پيشوا اور سرپرست کے عنوان سے چن ليا، مکہ مکرمہ جاکر ان سے جا ملو"-

(کتاب الاختصاص: شيخ مفيد* بحار الانوار: علّامه مجلسي، ج 52: ص304.)

امام باقر (ع) نے فرمايا:

"صبح کے وقت منادي ندا دے گا: اے لوگو! آگاہ رہو کہ حق علي (ع) اور ان کے پيروکاروں کے ساتھ ہے- شيطان (لعنہ اللہ) اسي روز کي شام کو ندا دے گا کہ حق سفياني اور اس کے پيروکاروں کے ساتھ ہے"-

(کمال الدّين: شيخ صدوق، ج2: ص652* الارشاد: شيخ مفيد، ص 38* کتاب الغيبه: شيخ طوسي، ص266-267* اثبات الهداه: حرّعاملي، ج729* بحار الانوار: علّامه مجلسي، ج52: ص206* منتخب الاثر: صافي، ص457.)

ندا يا صيحہ کا وقت

بعض روايات کے مطابق وہ دن جمعرات تئيس رمضان ہوگا اور صيحہ نماز صبح کے بعد ہوگا اور اسي روز شام کے وقت ابليس لعين کے رونے کي آواز سنائے دے گي اور وہ لوگوں کو سفياني سے جاملنے کي دعوت دے گا- 

ابن عقدہ نقل کرتے ہيں کہ امام باقر (ع) نے فرمايا:

آسماني ندا ماہ مبارک رمضان کے سوا نہيں ہوگي جو ماہ خدا ہے اور وہ جبرائيل کي ندا ہے جو لوگوں کي حق کي طرف بلائيں گے--- ندائے آسماني ماہ مبارک رمضان ميں تيئسويں کي رات شب جمعہ ہوگي- اس کے بارے ميں ہرگز شک و تردد نہ کرو اور اس کو غور سے سنو اور اطاعت کرو- اور اسي روز شام کے وقت ابليس لعين کي صدا سنائي دے گي جو کہے گا: فلاں شخص مظلوم مارا گيا يہ بےوقت کي آواز لوگوں کو متردد کرے گي اور ايک کثير جماعت شک و تردد کي حالت ميں جہنم ميں داخل ہوگي- جبرائيل کي ندا کي علامت يہ ہے کہ وہ قائم (عج) اور ان کا نام لے کر ندا دے گا- پردہ نشين لڑکياں اس صدا کي سننے سے مسرور ہونگي اور وہ اپنے بھائيوں کو ترغيب دلائيں گي نکل کر اس آسماني صدا کي طرف چلے جائيں"-

 

(کتاب الغيبه: نعماني، ص253* کتاب الغيبه: شيخ طوسي، ص274* بحار الانوار: علامه مجلسي، ج52: ص230و 234و 290و 348و 354* منتخب الاثر: صافي، ص434و 448و 449.)

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

سفياني کے جرائم

سفياني کا زوال