• صارفین کی تعداد :
  • 4752
  • 12/11/2013
  • تاريخ :

فلسفۂ انتظار کي تصوير کشي! 3

فلسفۂ انتظار کی تصویر کشی! 3

فلسفۂ انتظار کي تصوير کشي! 1

فلسفۂ انتظار کي تصوير کشي! 2

جن يات سے اسلامي روايات ميں استناد کيا گيا ہے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ مہدي منتظر (عج) ايک نويد کا مظہر ہيں جو صاحبان ايمان اور عمل صالح کو دي گئي ہے، در حقيقت اہل ايمان کي خري فتح کا مظہر ہے-

"اللہ نے تم ميں سے صاحبان ايمان و عمل صالح سے وعدہ کيا ہے کہ انہيں روئے زمين پر اسي طرح خليفہ بنائے گا جس طرح کہ اس نے پہلے والوں کو خليفہ بنايا تھا اور ان کے لئے اس دين کو  جو ان کے پہلے تھے اور ضرور اقتدار عطا کرے گا ان کے اس دين کو جو اس نے ان کے ليے پسند کيا ہے اور ضرور بدل دے گا انہيں ان کے ہر اس کے بعد امن و اطمينان وہ ميري عبادت کريں گے اس طرح کہ ميرے ساتھ کسي کو شريک نہ کريں گے"- (4)

اسلامي روايات ميں ايک برگزيدہ جماعت کي بات ہورہي ہے جو امام (عج) کے ظہور کے ساتھ ہي پ (عج) سے جا مليں گے؛ ظاہر ہے کہ يہ جماعت ناگہاني  اور حادثاتي طور پر معرض وجود نہيں ئے گي --- ظاہر ہوتا ہے کہ ظلم و فساد کے پھيلاۆ کے باوجود اس قسم کے افراد کي پرورش کے لئے اعلي سطحي ماحول موجود ہے-

پس، مہدي (عج) کا منتظر و ناصر وہ ہے جو اپني منتظرانہ زندگي ميں مادگي کا دور گذار چکا ہو اور راہ خدا ميں جان و مال کي قرباني کے مرتبے تک پہنچا ہو، عدل عظيم کے نفاذ اور انسان مظلوم اور محروم انسانيت کي نجات کي راہ ميں اپنے قدموں کو ايمان و ايثار کے ذريعے استوار کرے اور پھر اس تحريک کي مدد و نصرت کے لئے بےچيني سے جہاد کا منتظر ہو، جو دنيا ميں ظلم کي جڑيں اکھاڑ پھينک کر عدل و قسط کو قائم کرنا چاہتي ہے-  (5)

 

حوالہ جات:

4- سورہ نور (24) يت 55-

5- چشم به راهي مهدي، جمعي از نويسندگان مجله حوزه، ص224

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

حکومت حضرت امام مھدي (ع) ميں معجزے کي ضرورت

اسلام اور دوسرے اديان ميں حضرت مہدي (عج) کے ظہور کي نشانياں