• صارفین کی تعداد :
  • 2794
  • 12/9/2013
  • تاريخ :

امام زمانہ کے 313 صحابي 2

امام زمانہ کے 313 صحابی 2

امام زمانہ کے 313 صحابي 1

دوسري بات يہ ہے کہ مذکورہ روايت مختلف اسناد سے وارد ہوئي ہے اور اس کا مضمون بھي مختلف جہتوں سے مضطرب، غيرثابت اور متفاوت ہے؛ مثلا ايک سند سے امام باقر اور امام صادق (ع) نے قم سے امام (عج) کے اصحاب کي تعداد 12 بيان کي ہے (3) اور دوسري سند ميں مسند سيدہ فاطمہ (س) سے منقولہ حديث ميں قم سے امام (عج) کے اصحاب کي تعداد 18 بتائي گئي ہے- (4) اور تيسري سند ميں خطبۃالبيان سے منقول ہے کہ امام (عج) کا صرف ايک صحابي قم سے ہے- (5)

چنانچہ اس قسم کي احاديث کو قبول يا رد کرنے ميں جلدبازي سے کام نہيں لينا چاہئے بلکہ اس کا علم امام معصوم (ع) کے حوالے کرنا چاہئے-

يقيني امر ہے کہ حضرت مہدي (عج) ہدايت الہي کي روشني ميں لوگوں کو حقائق سے آگاہ کرتے ہيں اور جب مناسب ہوگا اس موضوع کو بھي لوگوں کے لئے آشکار کريں گے تا کہ عليل ذہنوں کے حامل افراد ان سے ناجائز فائدہ اٹھا کر لوگوں کو گمراہ نہ کرسکيں-

مزيد معلومات کے لئے رجوع کريں:

1- شيخ علي الحائري، الزام النّاصب، ج 2. ص 201-

2- مير جهاني، نوائب الدهور، ج 2، ص 116-

امام علي (ع) فرماتے ہيں: مہدي ميري اولاد ميں سے ہيں جو رکن يماني اور مقام ابراہيم کے درميان ظاہر ہونگے، ابراہيم (ع) کي قميص پہنے ہوئے، حُلۂ اسمعيل زيب تن کئے ہوئے، شيث بن آدم کے نعلين پہنے ہوئے ہيں اور ان کے وجود کا ثبوت رسول اللہ (ص) کا فرمان ہے کہ "عيسي بن مريم آسمان سے نازل ہوکر ميرے خاندان کا ساتھ ديں گے"- (6)

 

حوالہ جات:

3- عماد زاده، زندگاني ولي عصر صاحب الزمان (عج)، ص 393.

4- وہي ماخذ، ص 394.

5- امام مهدي (عج) از ولادت تا ظهور، ص 503.

6- شيخ حرّ عاملي، اثبات الهداة، ص 7 - معجم احاديث المهدي (عج) علي الکوراني ج 3 ص 121-

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

آخر الزمان اور فتنہ و آشوب

ابن خلدون کا انکار مہدي!