• صارفین کی تعداد :
  • 2602
  • 7/7/2013
  • تاريخ :

ايران ميں  "گرما رود " نامي ديہات

ایران میں  گرما رود  نامی دیہات

ايران ميں ديہاتوں کي سير  کے ليۓ کہاں جائيں ؟ (حصّہ اوّل)

ايران ميں ديہاتوں کي سير  کے ليۓ کہاں جائيں ؟ (حصّہ دوّم)

الموت کے آخر ميں ايک ديہات بنام " گرما رود " واقع ہے - يہ ديہات  ايران کے شہر قذوين سے 130 کلوميٹر کے فاصلے پر واقع ہے -

اس ديہات پر تحقيق سے يہ بات سامنے آئي ہے کہ اس ديہات کي  وضع قديم دور کي حکومت ماد کي طرز کي ہے - اس ديہات کے تين قبرستانوں ميں قبروں  پر عجيب و غريب پتھر  ملے ہيں کہ جو 200 سال پرانے ہيں - اس ديہات کي  تفريحي سرگرميوں ميں کشتي راني ، ماہي گيري ،  تيراکي ، سياحت وغيرہ وغيرہ شامل ہيں -

ايران کے مغرب ميں واقع شھر سنندج سے تقريبا دو گھنٹوں کي مسافت پر  اور  مريوان سے  تقريبا 65  کلوميٹر کے فاصلے پر  ايک ديہات بنام " اورامان " واقع ہے -   گرميوں اور بہار کے موسم ميں بےشمار سياح اس علاقے کا رخ کرتے ہيں -

اورامان کي طرز تعمير بھي ماسولہ کي طرز پر کي گئي ہے - يہاں پر گھروں ميں باغيچے بنانے کا رواج ہے اور گھروں ميں چھوٹے باغات کي وجہ سے يہ علاقہ  بہت سرسبز و شاداب دکھائي ديتا ہے - اس علاقے کے بلند و بالا پہاڑ ، قدرتي ندياں ، سرسبز ميدان اور چشمے اس علاقے کے حسن کو چار چاند لگاۓ ہوۓ ہيں -  اس  ديہات ميں پير شاليار کا مقبرہ بھي ہے جو ايک تاريخي ورثہ تصور ہوتا ہے- اس مزار پر ہر سال موسم سرما ميں تقريبات منعقد ہوتي ہيں جن کا سلسلہ  چند سو سالوں سے چلا آ رہا ہے -

فيلبند ايک اور ديہات ہے جسے بارشوں کي سرزمين بھي  کہا جاتا ہے - اس علاقے کي سطح سمندر سے  بلندي 2700 ميٹر ہے - يہ علاقہ کوہستاني ہونے کي وجہ سے سرديوں ميں تقريبا خالي ہوتا ہے يعني يہاں پر سرديوں ميں لوگ زيادہ نہيں ہوتے ہيں ليکن موسم گرما ميں يہاں بہت سے سياح آتے ہيں جس سے  يہ علاقہ بہت پررونق ہو جاتا ہے - اس علاقے ميں  صاف پاني کے چشمے پاۓ جاتے ہيں - اس علاقے کي آب و ہوا  اور پاني کي بدولت اس علاقے کے لوگ موٹے تازے ہوتے ہيں - 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

ايران کا شہر " تبريز "

ايران کا ايک اہم شھر  بنام " اسلام آباد غرب "