• صارفین کی تعداد :
  • 5388
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

فرنچ اونين سوپ

فرنچ اونين سوپ

سوپ اگر چہ ہماري روزمرہ کي خوراک ميں رواج ننہيں ہے مگر جب کوني مقصد پيش نظر ہو يعني وزن کو کم کرنا يا شوگر اور بلڈ پريشر کو کنٹرل ميں رکھنا تو پھر ہميں اپنے روايتي کھانوں سے نکل کر انٹرنيشنل فوڈ کو بھي اپني خوراک کا حصہ بنا لينا چاہيئے- کھانے سے قبل سوپ کا ايک پيالہ بہت حد تک ہماري بھوک کو کنٹرول کر ليتا ہے اور حرارے بھي زيادہ نہيں ہوتے-

اشياء:

زيتون کا تيل ايک کھانے والا چمچ
زرد رنگت والے پياز   آدھ کلو (باريک کٹے ہوئے)
مرغي يا بيف کي يخني چار کپ+ نمک ايک چائے والا چمچ
فروٹ سرکہ (براۆن)   1/4 کپ
باريک پسي لہسن ايک چائے والا چمچ
فرنچ بريڈ کے سلائس  چھ عدد
کش شده  پنير دو کھانے والے چمچ

 

ترکيب:

ايک بھاري پيندے والے گہرے ساس پين ميں تيل گرم کرکے پياز سنہري کر ليں- چمچ چلاتے رہيں جب براۆن ہوجائيں تو لہسن، نمک اور يخني ڈال ديں اور سرکہ بھي- تقريبا 20 منٹ ہلکي آنچ پر پکنے ديں-

جب سوپ پک رہا ہو تو اوون 300 f پر گرم کريں اور فرينچ بريڈ کے سلائز پر پنير چھڑک کر بيک کر ليں- پنير پگھل کر گولڈن سا ہوجائے- سلائس بھي خستہ ہوجائيں گے- (سلائس بہت باريک کاٹيں)

سوپ کو چھ پيالوں ميں ڈاليں اور ہر ايک پر ٹوسٹ رکھ ديں-

في کس ايک پيالہ بمعہ ايک چيز ٹوسٹ = 110 حرارے

ہائي بلڈ پريشر والے لوگ مصنوعي نمک استعمال کريں-

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

آرنلڈ آمليٹ