• صارفین کی تعداد :
  • 2779
  • 1/22/2013
  • تاريخ :

حج نامے

حج نامے

اردو سفرنامے کي ابتدا

اردو سفرنامے کي اولين روايت

"عجائب فرنگ" (تاريخ يوسفي)

سياحت نامہ

نواب صديق حسن خان کا سفرنامہ "رحلت الصديق الي بيت العقيق" جو 1867ء کے سفر حج کے واقعات کي روداد ہے اردو زبان و ادب کا پہلا حج نامہ تسليم کي جاتي ہے- اس دور ميں نثر متعدد مدارج طے کر چکي تھي اور سفرنامہ لکھنے کي روايت کو بھي فروغ حاصل ہوچکا تھا ليکن حيرت انگيز بات يہ ہے کہ ہر سال ہزاروں افراد کو حج کي سعادت حاصل ہوجانے کے باوجود 1868 تک اردو ميں کوئي حج نامہ معرض تحرير ميں نہيں آيا- اور اگر لکھا گيا تو اب دستياب نہيں- يہ کہنا درست ہے کہ اس روايت کو اولين تحرک فارسي زبان کے ان سفرناموں نے دي جو اٹھارويں صدي عيسوي يا اس سے قبل لکھے گئے تھے- (شيخ عبدالحق محدث دہلوي کا سفرنامہ حج "جذب القلوب الي ديار المحجوب" 1589، حضرت شاہ ولي اللہ کا "فيوض الحرمين" 1748ء، "سوانح الحرمين" رفيع الدين فاروقي 1787) - جو برصغير ميں فارسي زبان کے منفرد و ممتاز حج نامے شمار ہوتے ہيں- انيسويں صدي ميں نواب مصطفي خان شيفتہ کا "ترغيب المسالک الي احسن الممالک" 1841 بھي اس سلسلے ہي کي ايک کڑي ہے-

اردو ميں حج کے سفرنامے نہ لکھے جانے کي ايک وجہ يہ ہوسکتي ہے کہ اس دور ميں اردو، فارسي کي بہ نسبت فارسي کو وقار و اعتبار حاصل تھا- اور انگريزوں کي لساني حکمت عملي اگرچہ فارسي زبان کے خلاف صف آرا تھي ليکن عوام و خواص اس زبان کو بآساني سمجھ سکتے تھے- چنانچہ فارسي زبان ميں لکھے گئے سفرنامہ ہائے حج کو زائرين نے اپني راہنمائي کے لئے کافي تصور کيا- دوسري وجہ يہ ہوسکتي ہے کہ جن لوگوں کو حج کي سعادت حاصل ہوئي انہيں اظہار و بيان پر پوري قدرت حاصل نہيں تھي- چنانچہ وہ جذبات کو الفاظ کا مناسب پيکر عطا کرنے سے قاصر رہے اور جب سفر حج کے بعد "کيا ديکھا" اور "کيا پايا؟" کا سوال پيدا ہوا تو تحريري روايت کے بجائے زباني روايت پر انحصار کيا گيا- موخر الذکر بات زيادہ تر قرين قياس ہے کہ موجودہ دور ميں سفر حج آسان ہوگيا ہے- زبان و بيان کے قرينے بھي افراط سے حاصل ہيں ليکن ہزاروں بندگان خدا ميں سے چند ايک اصحاب ہي تاثرات حج لکھنے کي سعادت حاصل کرتے ہيں- چنانچہ اب تک حج کے سفرنامے جو مختلف کتب خانوں ميں دستياب ہيں- ان کي تعداد ايک سے بمشکل متجاوز ہوتي ہے اور ان ميں بھي بيشتر کتابيں ايسي ہيں جنہيں حج نامے کے بجائے سفري گائيڈ، رہنمائے حج يا رفيق حجاج قسم کي کوئي چيز شمار کرنا چاہيئے-

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان