• صارفین کی تعداد :
  • 2746
  • 10/21/2012
  • تاريخ :

تھران ميں ايراني ميوزيم

موزہ ملک

 ايران کي تاريخ اور ثقافت کو دنيا ميں ايک اہم مقام حاصل ہے اور تاريخ کے بارے ميں جانکاري  کو محفوظ کرنے اور اسے آئندہ آنے والے انسانوں تک پہنچانے کے ليۓ ميوزيم اہم کردار ادا کرتے ہيں -  ايران ميں بھي بےشمار ميوزيم ہيں جو اس علاقے کي  تاريخي عظمت کي نشاندھي کرتے ہيں  ليکن تھران کو اس بارے ميں خاص اہميت حاصل ہے جہاں سب سے زيادہ ميوزيم موجود ہيں  جو تفريحي اور معلوماتي لحاظ سے بہت اہميت کے حامل ہيں اور بےشمار سياحوں  اور تاريخ دانوں کو ان سے بہرہ مند ہونے کا موقع ملتا ہے -  ہم اپني اس تحرير ميں  تھران کے چند ميوزموں پر روشني ڈالتے ہيں -

موزہ ملک

 يہ ميوزيم تھران کے شمالي حصے ميں نيشنل باغ کے کنارے واقع ہے -  اس ميوزيم ميں قديم کتب کے علاوہ قديم اشياء رکھي گئي ہيں -  ان اشياء کو ملک التجار نے خريدا تھا -  اس ميوزيم ميں اگر آپ کا جانا ہو تو آپ کو يہاں  قديم سکے ، نفيس کتب ، مصوري کے نمونے جس ميں کمال الملک کے آثار  وغيرہ وغيرہ ديکھنے کو مليں گے -

سکہ ميوزيم ميں موجود قديم سکوں کے مجموعے

يہ ميوزيم  بہت پرانا نہيں ہے بلکہ   اسے سن 1341 ہجري شمسي ميں  امام خميني (رح ) اسکوائر ميں واقع سپہ بينک کي عمارت کے ايک حصے  ميں بنايا گيا - اس جگہ تقريبا 20 ہزار سکے موجود ہيں اور يہ سکے  تقريبا 2700 سال  سے لے کر موجودہ  دور کے سکوں پر مشتمل ہيں -  اگر آپ کبھي 2700 سال پرانے سکوں سے لے کر حال حاضر تک کے سکوں کو ايک جگہ ديکھنا پسند کريں تو اس ميوزيم کا رخ کريں جہاں آپ کو يہ سب سکے ايک جگہ مل جائيں گے -

شھدا ميوزيم

شھدا میوزیم

ايران ايک ايسا ملک جہان کے باسيوں نے اپنے وطن کے دفاع کے ليۓ تاريخ  کے مختلف ادوار ميں ہميشہ بہادري کا مظاہر کرتے ہوۓ اپني جانوں کے نذرانے پيش کيۓ ہيں - ان بہادري کي داستانوں اور قرباني کے جذبہ کو ہنر مندوں نے  اپنے رنگ ميں پيش کيا ہے -

اگر آپ چاہتے ہيں کہ قديم  فنکاروں کے ہنر کو ايثار اور شہادت کے زاويے سے ديکھيں تو اس ميوزيم کا ضرور رخ کريں - يہ ميوزيم تھران ميں خيابان طالقاني ميں واقع ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

موزه طبيعت و حيات وحش ايران