• صارفین کی تعداد :
  • 4728
  • 8/22/2012
  • تاريخ :

ابو العباس احمد بن محمد بن عثمان الازدي المراکشي

پرانی کتاب

 ان کا پورا نام "ابو العباس احمد بن محمد بن عثمان الازدي المراکشي" ہے، ابن البناء کے نام سے مشہور ہوئے کيونکہ ان کے والد "بناء" (تعميراتي کام کرنے والا) تھے، وہ "المراکشي" کے لقب سے بھي معروف ہوئے کيونکہ وہ مراکش ميں رہے اور وہيں تعليم پائي اور وہيں انتقال کيا-- ان کے بارے ميں مۆرخوں ميں اختلاف پايا جاتا ہے، کہيں پر ان کي تاريخِ وفات 721 ہجري درج ہے تو کہيں پر 723 ہجري، کچھ کا خيال ہے کہ وہ غرناطہ ميں پيدا ہوئے اور کچھ لوگ مراکش ان کي جائے پيدائش بتاتے ہيں، اسي طرح ان کے سالِ پيدائش ميں بھي اختلاف پايا جاتا ہے مگر حتمي طور پر ان کا سالِ پيدائش 639 اور 656 ہجري کے درميان کوئي سال بتايا جاتا ہے-

ابن البناء بہت سارے علوم کے ماہر تھے، ليکن رياضي اور اس سے متعلق علوم ميں خاص شہرت پائي، وہ ايک زرخيز سائنسدان تھے، انہوں نے عدد، حساب، ہندسہ، جبر، اور فلکيات پر ستر سے زائد کتب و رسائل لکھے جن کي اکثريت ضائع ہو گئي اور مغربي سائنسدان ان کي مکتوبات ميں سے بہت کم مواد تلاش کر پائے، ليکن جو کر پائے اس کا زيادہ تر حصہ انہوں نے اپني زبان ميں ترجمہ کر ليا تب ان پر انکشاف ہوا کہ حساب، جبر، اور فلکيات کے بہت سارے بنيادي نظريات کا سہرا ابن البناء کے سر جاتا ہے-

ابن البناء کي شہرت کي ايک بڑي وجہ ان کي کتاب "کتاب تلخيص اعمال الحساب" ہے جو ان کي مشہور اور نفيس ترين تصنيف ہے، يہ کتاب سولہويں صدي عيسوي کے اواخر تک مغرب ميں پڑھائي جاتي رہي، اس کتاب کے علاوہ ابن البناء کي جبر ومقابلہ پر دو اور مشہور کتابوں "کتاب الاصول والمقدمات في الجبر والمقابلہ" اور "کتاب الجبر والمقابلہ" کو بھي نظر انداز نہيں کيا جا سکتا، ان کي ديگر قابل ذکر تصنيفات ميں ان کا ہندسہ پر ايک مقالہ، فلکياتي زيچ، اور "کتاب المناخ" ہے جس ميں فلکي ٹيبل اور ان کي تياري کے بارے ميں تفصيل سے بيان کيا گيا ہے، ابن البناء نے انيسويں اور بيسويں صدي کے سائنسدانوں کي بھي بھر پور توجہ حاصل کي-

تحرير: محمد علي مکي

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

تحريف قرآن اور صحابہ کے متعلق شيعہ علماء کے نظريات