• صارفین کی تعداد :
  • 5045
  • 7/28/2012
  • تاريخ :

چڑيا اور ہاتھي

چڑیا اور ہاتھی

ايک دفعہ کا ذکر ہے کسي صحرا ميں چڑيوں کا ايک خاندان رہتا تھا- انھوں نے گھاس پھونس ميں انڈے ديے تھے جن سے بچے نکل آئے تھے- ايک ہاتھي کا بھي اسي صحرا ميں بسيرا تھا- ايک دن ہاتھي اپني پياس بجھانے کے ليے دريا کي طرف جا رہا تھا کہ گھاس سے گزرتے ہوئے وہ چڑيوں کے چند بچوں کو کچل کر آگے نکل گيا- جب چڑيوں کو اس سانحے پر اپنے اپنے انداز ميں تبصرہ کرنا شروع کيا- ايک بولي: "قسمت ميں يہي لکھا تھا-" دوسري بولي: " کوئي چارہ نہيں، بس جليں اور نباہ کريں-" تيسري بولي: " دنيا ہميشہ سے بدبختي کا گھر ہے-" ايک چڑيا جو ان سب سے مختلف تھي اور بڑي بہادر تھي اور جس کا نام کاکُلي تھا، بولي: " مجھے آپ لوگوں کے ايک حرف سے بھي اتفاق نہيں- صحرا زندگي گزارنے کا ايک مقام ہے اور بہت عمدہ ہے- ليکن زندگي کے ليے حساب اور احتساب بھي لازمي ہے- يہ ايک بات ہوئي کہ کوئي ہاتھي آيا اور چڑيا کہ بچوں کو پاğ تلے روندتا ہوا يہ جا وہ جا-"

چڑيا بيک زبان بوليں " واقعي اُسے ايسا نہيں کرنا چاہيئے ليکن في الحال وہ ايسا ہي کر رہا ہے- ہميں چاہيے کہ ہم يہاں سے ايسي جگہ کوچ کر جائيں جہاں ہاتھي نہ ہو-"

کاکُلي بولي: " يہ نہيں ہو گا- اس کا مطلب يہ ہوا کہ جس کسي کا کہيں دشمن ہو وہ وہاں سے راہ فرار اختيار کرکے کہيں اور چلا جائے؟ يہ درست نہيں- ہميں اپنے حق کا دفاع کرنا چاہيے- يہ جگہ ہمارا وطن ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم دشمن کے شر سے اسے بچائيں- ہم اپني جگہ کيون چھوڑيں، ہاتھي کوئي دوسرا رستا کيوں اختيار نہيں کرتا؟"

چڑيا بوليں، " بات تو درست ہے ليکن يہ بات ہاتھي سے کہے کون؟ کاکُلي بولي، " ہميں کہيں گے، کيا ہميں زندگي گزارنے کا حق نہيں؟ چليں ہم ہاتھي کو متنبہ کرتے ہيں کہ اسے ہماري حدود ميں آنے کا کوئي حق حاصل نہيں-"

چڑيا بوليں، " اگر ہاتھي نے ہماري بات نہيں ماني، اور اس نے کڑوي گِسيلي شروع کي اور لڑائي بھڑائي پر اتر آيا تو پھر؟

کاکُلي گويا ہوئي: " اگر ہاتھي نے اس سيدھي اور صحيح بات کے ماننے سے انکار کيا تو ميں اسے ايسا مزا چکھاۆ ں  گي کہ لوگ اس کي کہانياں کہا کريں گے- ہمارا موقف بالکل درست ہے اور يقين ہے کہ ساري خلقت ہماري حمايت کريں گے-"

جاری ہے

پیشکش : شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحريريں :

بھوت کے تعاقب ميں