• صارفین کی تعداد :
  • 1779
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا13

امام علی

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا9

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا10

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا11

کيا رسول اللہ کے بستر پر سونا فضيلت نہ تھا12

علي عليہ السلام نے فرمايا: کون تھا ميرے سوا جس نے اپني جان پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي جان کے لئے ڈھال بنا دي جب مشرکين آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو قتل کرنا چاہتے تھے؟ حاضرين نے کہا: نہيں! آپ کے سوا کوئي بھي نہيں تھا-

4- يہوديوں نے علي عليہ السلام سے پوچھا: "آپ کو اللہ تعالي کي جانب سے کن آزمايشوں سے گذرنا پڑا؟" تو علي عليہ السلام نے ليلۃ المبيت کو اپنے اوپر گذرنے والي آزمائشوں ميں سے ايک اہم آزمائش قرار ديا جس سے آپ سربلند ہوکر عہدہ برآ ہوئے اور مسجد کوفہ ميں حاضرين نے آپ عليہ السلام کي تأئيد کردي-

علي عليہ السلام فرماتے ہيں: "....و أمرني أن أضطجع في مضجعه، و أقيه بنفسي، فاسرعت إلى ذلك مطيعا له، مسرورا لنفسي بأن أقتل دونه، فمضى «صلى اللّه عليه و آله و سلم» لوجهه، و اضطجعت في مضجعه، و أقبلت رجالات قريش موقنة في أنفسها أن تقتل النبي «صلى اللّه عليه و آله و سلم»، فلما استوى بي و بهم البيت الذي أنا فيه ناهضتهم بسيفي؛ فدفعتهم عن نفسي بما قد علمه اللّه و الناس. ثم أقبل على أصحابه، فقال: أليس كذلك؟ قالوا: بلى يا أمير المۆمنين"- (11)

اور رسول اللہ نے مجھے فرمان ديا کہ آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے بستر پر سوجاğ اور اپني جان کي اس قرباني سے آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کا تحفظ کروں؛ ميں نے فوراً قبول کيا اور ميں بہت مسرور و شادماں تھا کہ آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي جگہ مارا جاğ- رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم اپنے راستے پر نکل کر تشريف لے گئے اور ميں آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے بستر پر ليٹ گيا اور قريشيوں کے پہلوان اس خيال سے ميرے پاس آپہنچے کہ وہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو قتل کريں گے....

........

مآخذ

11- شيخ صدوق، الخصال ، ج2 ص367 (خصال هفتگانه)،ناشر: جامعه مدرسين، قم، 1362 ش ، چاپ: اول -