• صارفین کی تعداد :
  • 3644
  • 12/13/2011
  • تاريخ :

قائد شہيد علامہ عارف حسين الحسيني (دوسرا حصّہ)

قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی

امام اور امّت کے درميان عشق و محبّت کا يہ سفر ہزاروں شہيدوں کے لہو کي روشني ميں کئي زينے طے کر چکا تھا کہ 7جون 1989 ء کا وہ تاريخي دن آ گيا جس دن چشمِ ہستي نے عشق و محبت کے ايسے مناظر ديکھے جو پہلے کبھي نہ ديکھے تھے-

عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کا ہجوم ايک کروڑ سے زائد افراد ٹھاٹھيں مارتے ہوئے سمندر کي طرح تہران کے مصليّٰ بزرگ کي طرف بڑھ رہے تھےزمين پر تل دھرنے کو جگہ نہ تھي آسمان پر جون کا سورج تپ رہا تھا شجر و حجر، چرند و پرند گرمي ميں جھلس رہے تھے تہران ائيرپورٹ پر بين الاقوامي شخصيات کا تانتا بندھا ہوا تھاہر شخص سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھي- آيت اللہ گلپائيگاني نے نمازِ جنازہ پڑھائي پھر يہ جلوس بہشتِ زہرا (س) کي طرف روانہ ہواظ 30 کلوميٹر کا فاصلہ اس جلوس نے پا پيادہ طے کيا- سڑکوں پر عوام کا سمند رواں دواں تھا اور فضا ميں ايک ہيلي کاپٹر تابوت کو اُٹھائے ہوئے پرواز کر رہا تھا- ہيلي کاپٹر تابوت کو اتارنے کے لئے مدفن کے نزديک مخصوص احاطے ميں اتر گيا- جيسے ہي تابوت کو باہر لايا گيا ايک کروڑ کے ہجوم نے آگے بڑھ کر انتظاميہ سے تابوت لے ليا اب ايک کروڑ لوگوں کے ہاتھوںپر تابوت تير رہا تھا

عيني شاہدين کے مطابق کافي دير کے بعد تيرتے ہوئے تابوت کي سمت تبديل ہو گئي تابوت اپنے مدفن کے قريب آنے لگا لوگ رو رہے تھے - گريہ کر رہے تھے ، تابوت کو چوم رہے تھے جيسے ہي تابوت مدفن کي حدود ميں پہنچا انتظامي اداروں کے اہلکاروں نے تابوت کو اپني حفاظت ميں لے ليا - ہيلي کاپٹر فضا سے نيچے اُترا ابھي انتظاميہ تابوت کو ہيلي کاپٹر ميں پوري طرح رکھ بھي نہ پائي تھي کہ عوام نے سمندري موجوں کي طرح ہيلي کاپٹر کو آ ليا- ہيلي کاپٹر نے فوري طور پر دوبارہ منظريہ کي طرف پرواز کي- “منظريہ”‌ وہ مقام ہے جہاں سے يہ تابوت اٹھايا گيا تھا- دانشوروں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسي تاريخ ميں اہم شخصيت کا جنازہ دوبارہ واپس لانے کا يہ پہلا موقع ہے-

7 جون1989ء کو کروڑوں لوگوں کي آہ وبکا اور سسکيوں کے درميان حضرت امام خميني (رح) کے مقدّس تابوت کو بہشت زہرا (س) ميں دفنا ديا گيا- يہ اس ہستي کا تابوت تھا جس نے لوگوں کے دلوں پر انبياء (ص) کي طرح حکومت کي اور لوگوں کو اہل بيت (ع) کي طرح صراطِ مستقيم کي طرف دعوت دي- حضرت امام خميني (رح) کي فہم و فراست نے دنيا بھر کے تھنک ٹينکس کو ہرا ديا اور آپ کي عقل و دانش نے اڑھائي ہزار سالہ شہنشاہيت کي جڑيں اکھاڑ ديں- آئيے ديکھتے ہيں کہ حضرت امام خميني (رح) جيسي دانا و بينا شخصيت علامہ عارف حسين الحسيني کے بارے ميں کيا کہتي ہے-

بشکريہ : اردو فورٹين ڈاٹ کام

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان