• صارفین کی تعداد :
  • 3278
  • 9/4/2011
  • تاريخ :

 علامہ طبرسي کي ثمر بخش ھجرت (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

"الكافي الشافي" الكشاف كا خلاصہ

علامہ طبرسي نے تفسير كبير كے نام سے مشہور مجمع البيان كي تاليف كے بعد جار اللہ زمخشري كي كتاب تفسير كشاف كو ملاحظہ كيا اور اس كي جذابيت اور فنكاريوں كو ديكھتے ھوئے اس كي تلخيص كا تہيّہ كرليا آپ نے اس كتاب كے بديع اور نئے مطالب اور خوبصورت الفاظ جو اپني جگہ بےنظير تھے كشاف سے چنے اور انھيں ايك جلد ميں تاليف كيا اور اس منتخب اور مختصر تفسير كو ”‌ الكافي الشافي” كا نام ديا - يہ كتاب بعض تاريخ دانوں كي كتابوں ميں”‌ الوجيزہ” كے نام سے جاني گئي ھے اس ليے كہ آپ كي يہ كتاب مجمع البيان اور جوامع الجامع كے نام كي دوسري تفاسير كي نسبت چھوٹي تھي -

جوامع الجامع، تفسير وسيط

يہ كتاب مجمع البيان كے بعد آپ كي سب سے مشہور كتاب ھے جو ايك سال كي مدت ميں (ماہ صفر 542 سے محرم 543 تك) اور دونوں گذشتہ تفاسير كے كامل ھونے كے بعد تاليف كے مرحلوں سے گذري ھے اس تفسير ميں انتخاب اور گلچيني مفسر كا شيوہ تھا - آپ نے اس ميں كوشش كي ھے كہ ان دونوں كتابوں كے اھم اور برجستہ مطالب اور ظريف نكات كو يكجا كريں اور دونوں تفسير كبير و وجيز كے مطالب سے صرف نظر كريں - اسي طرح حسن خلاقيت اور لطافت تعبير كہ جو آيات كے نكات كے بيان اور كيفيت توجيہ ميں استعمال ھوئي ھيں اور زمخشري كي كشاف سے استفادہ، اس كتاب كے مجمع البيان سے ممتاز قرار پانے كا باعث بني -

علامہ نے جوامع الجامع كے بيشتر مطالب زمخشري كي كشاف سے اقتباس كيے ھيں - بعض موارد ميں اپني تفسير مجمع البيان سے بھي مطالب نقل كيے ھيں - آپ كي يہ تفسير كشاف كے مقابل امتيازات كي حامل ھے؛ مثلاً اختصار اور حذف اضافات و غير ضروري مطالب، شيعہ طرق سے نقل احاديث جو كبھي تفسير كشاف كے موافق ھيں اور اكثر جگہوں پر اس سے مخالف، اور شيعہ اماميہ متكلمين كے آراء كا بيان كرنا جہاں پر ان كے نظريات معتزلہ سے توافق نہيں ركھتے يا آيت كي تفسير ميں خود اپني نظر جو زمخشري كي نظر سے موافق نہيں اس صورت ميں آپ نے صاحب كشاف كي نظر سے عدول كرتے ھوئے جس چير كو خود حق مانا ھے ذكر كيا ھے -

مولف: محمد باقر پور اميني

مترجم: ذيشان حيدر زيدي

(گروه ترجمہ سايٹ صادقين)


متعلقہ تحريريں:

شيخ صدوق كے شاگرد

شيخ صدوق كے آثار

شيخ صدوق دوسروں كي نظر ميں

شيخ صدوق كا علمي مقام

شيخ  صدوق كا علمي سفر