• صارفین کی تعداد :
  • 3444
  • 8/28/2011
  • تاريخ :

قرآن مجيد اللہ تعالي کي طرف سے ايک عظيم تحفہ (حصّہ سوّم)

قرآن حکیم

آج بحمداللہ قرآن كريم كي تعليم و تفسير كي اہميت ہمارے عوام پر بڑي حد تك روشن و واضح ہوچكي ہے ان كے درميان تفسير قرآن كي مقبوليت ميں جو اضافہ ہوا ہے بے نظير ہے عوام كے درميان اس كا استقبال اور ان كي گرم جوشي اگرچہ دل كو شادماني عطا كرتي ہے ليكن اس كے ساتھ ہي اس بات سے خوف زدہ رہنا چاہيئے كہ كہيں قرآن كي تفسير كجروي كا شكار نہ ہوجائے كيونكہ يہ چيز نہ صرف يہ كہ معاشرہ كو حقائق سے قريب نہيں كرسكتي بلكہ شيطاني مقاصد كے لئے راہ كھول دے گي اور افسوس يہ كام ہوا بھي ہے، آج مختلف ناموں سے ايسے گروہ موجود ہيں جو بزعم خود قرآن سے استفادہ كرتے ہوئے اپنے ذاتي افكار كو قرآني آيات سے ثابت كرنے كے دعويدار ہيں ان ميں سے بعض كا چہرہ تو بالكل پہچانا جا چكا ہے ليكن بعض ايسے بھي ہيں جو گويا ابھي اچھي طرح پہچانے نہيں جاسكے ہيں ليكن اس ميدان ميں ان كي سرگرمي بہت بڑھي ہوئي ہے لہذا اگرچہ قرآن كو سمجھنے كے سلسلہ ميں عوام خصوصاً نوجوانوں كي بے پناہ دلچسپي ہمارے لئے خوشي كا باعث ہے ليكن اس كے ساتھ ہي ہميں خبردار رہنا چاہيئے كہ تفسير قرآن كے سلسلہ ميں انحراف كي وہ روش پيدا نہ ہونے پائے جو خدانخواستہ معاشرہ كو غلط راہ پر لگا دے -

اور يقيناً اس منزل ميں بھي، يہ بھاري ذمہ داري علما كے دوش پر ہي عائد ہوتي ہے كہ وہ قرآن سے شعف ركھنے والوں كے لئے صحيح راہ مشخص و معين كريں كيونكہ تمام كے تمام منحرفين جان بوجھ كر كسي غرض كے تحت اسلام اور اسلامي حكومت كے دشمن نہيں بن گئے ہيں بلكہ ان كي بڑي تعداد… شايد اكثريت … اشتباہات اور غلط تعليمات و تلقينات كا شكار ہو كر اس راہ پر لگ گئي ہے اور كتنے افسوس كا مقام ہے كہ ان ميں سے بعض كو ماضي ميں بعض علماء كي تاييد بھي حاصل رہي ہے -

بشکريہ رضويہ اسلامک ريسرچ سينٹر


متعلقہ تحريريں:

 قرآن کريم کس طرح معجزہ ہے؟ (حصّہ سوّم)

 قرآن کريم کس طرح معجزہ ہے؟ (حصّہ دوّم)

قرآن کريم کس طرح معجزہ ہے؟

قرآنِ کريم

قرآنِ کريم: جاوداں الٰہي معجزہ