• صارفین کی تعداد :
  • 2345
  • 8/9/2011
  • تاريخ :

نظرياتي  لحاظ سے  تاريخ قيام پاکستان

قیام پاکستان

پاکستان دنيا کا ايک اہم ملک ہے -  اسلامي جمہوريہ پاکستان  کو جب دنيا کے نقشے پر نگاہ کيا جاۓ تو بہت سي خوبيوں کي بنا پر اسے  انفراديت حاصل ہو جاتي ہے - يہ  عظيم  اسلامي  مملکت نظرياتي طور پر ابھر کر آنے والي دنيا کي پہلي رياست ہے - اس ملک کو   جغرافيائي عوامل ، معدني وسائل  اور محل وقوع کي بنياد پر دنيا ميں بےحد زيادہ  اہميت حاصل ہے  - اپنے قيام سے لے کر آج تک دنيا کي سياست ميں پاکستان کو ہر سطح پر اہميت دي جاتي رہي ہے - اگэہ کمزور معاشي صورتحال نااہل حکمرانوں، بيروني دشمنوں اور اندروني مسائل نے اس مملکت کو بہت زيادہ نقصان پہنچايا مگر ان تمام مشکلات کے باوجود آج پاکستان دنيا کي ساتويں بڑي ايٹمي قوت ہونے کے ساتھ زندگي کے ہر ميدان ميں ترقي کي  منازل  طے کرنے کي کوشش ميں مگن ہے - اس ملک کي اصل طاقت يہاں کے سادہ ، ان پڑھ مگر بےحد زيادہ محنتي عوام ہيں جنہوں نے  حکمرانوں کي ميٹھي زبان سے ہميشہ دھوکہ کھايا مگر وطن سے محبت کي خاطر ہر برے سے برے حکمران کو  برداشت کرتے گۓ -

اگر برصغير کي اسلامي تاريخ پر نظر دوڑاتے ہوۓ نظرياتي طور پر وجود ميں آنے والي اس اسلامي رياست کے قيام پر نظر دوڑائيں تو ہم اس نتيجے پر پہنچيں گے کہ دراصل پاکستان تو 14 اگست 1947 ء سے بہت پہلے ہي معرض وجود ميں آ گيا تھا -

 قديم ہندوستان ميں بتوں کي پوجا کرنے والے لوگ آباد تھے جو  حقيقي خدا سے ناآشنا تھے - مگر جب يہاں پر ايک خدا کي وحدانيت پر يقين رکھنے والے مسلمانوں نے قدم رکھا اور ان کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر جب مقامي آبادي مسلمان ہوئي تب تاريکي ميں ڈوبے قديم ہندوستان پر علم و ثقافت کي روشتي چھانے لگي اور ديکھتے ہي ديکھتے  مسلمان پورے ہندوستان  پر غالب آ گۓ -  برصغير کے يہي مسلمان تھے جنہوں نے  اپنا اسلامي تشخص برقرار رکھنے   کي خاطر  قديم ہندوستان کو دو حصوں ميں تقسيم کرنے کا مطالبہ کيا  اور پھر 14 اور 15 اگست 1947 ء کو  قديم ہندوستان دو حصوں ميں تقسيم ہو گيا - جہاں مسلمان اکثريت ميں تھے وہ   خطہ " پاکستان " کہلايا اور جہاں ہندو اکثريت ميں تھے وہ موجودہ  "  ہندوستان " کہلايا -

باني پاکستان  حضرت قائداعظم محمد علي جناح رحمتہ اللہ  عليہ کے بقول

" پاکستان تو اسي روز معرضِ وجود ميں آ گيا تھا جب اس خطے ميں پہلا ہندو مشرف بہ اسلام ہوا تھا " -

کيونکہ  قديم ہندوستان کسي ملک کا نام نہيں تھا بلکہ  دنيا کے اس خطے کا نام تھا جہاں زيادہ تر ہندو مذ ہب کے ماننے والے لوگ  آباد تھے - يہ خطہ لاتعداد چھوٹي بڑي رياستوں پر مشتمل تھا جہاں کے راجہ اور سردار مختلف طريقوں سے مقامي لوگوں پر حکمراني کيا کرتے تھے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

متعلقہ تحريريں:

آئيے!  63 برس کے سود و زياں کا حساب لگائيں

پاکستان کے ساتھ عہد کريں

پاکستان قدرت کا ايک انمول عطيہ

يوم آزادي کے روز

بابري مسجد کا فيصلہ