• صارفین کی تعداد :
  • 835
  • 7/9/2011
  • تاريخ :

ایران ویٹ لفٹنگ کا ورلڈ چیمپیئن

ایران ویٹ لفٹنگ کا ورلڈ چیمپیئن

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ویٹ لفٹنگ کی عالمی چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: ملیشیا میں ہونے والے جونیئر ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے اس پیغام میں آیا ہے کہ میں غیور نوجوان ویٹ لفٹروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے عالمی چیمپیئن شپ جیتی اور ایران کے لوگوں کو خوش کیا۔

ایران کی جونیئر ویٹ لفٹنگ ٹیم نے جمعرات کے روز ملیشیا میں ہونے والے ویٹ لفٹنگ کے سینتیسویں عالمی مقابلوں میں سونے کے آٹھ ، چاندی کے چھ اور کانسی کا ایک تمغہ جیت کر پہلی بار چیمپیئن شپ جیتی ہے۔

ان مقابلوں میں چین نے سونے کے سات ، چاندی کا ایک اور کانسی کا ایک تمغہ جیت کر دوسری اور روس نے سونے کے تین چاندی کے چھ اور کانسی کے سات تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔