• صارفین کی تعداد :
  • 3990
  • 5/18/2011
  • تاريخ :

بيوي پھول ہے نہ کہ آپ کي نوکراني اور ملازمہ

پھول

روايت ميں آيا ہے کہ ’’المرآۃ ريحانۃ‘‘ (عورت پھول ہے)۔ اب آپ خود ملاحظہ کيجئے کہ اگر کوئي مرد کسي نرم و نا زک پھول سے غير انساني سلوک روا رکھے، اس سے بے اعتنائي برتے اور بيوي کے پھول ہونے کي قدر نہ کرے تو يہ مرد کتنا ظالم اور بُرا ہے؟ ! مردوں کي اپني بيويوں سے ان کي طاقت و توانائي سے زيادہ بڑھي ہوئي بے جا توقعات، اپني مرضي اور باتوں کو ان پر ٹھونسنا اور ان پر اپنا تسلط اور برتري جتانا يہ سب کتنا بُرا ہے؟ !

حديث ميں وارد ہوا ہے کہ اَلْمَرْاۃُرَيْحَانَۃ وَلَيْسَتْ بِقَھْرِ مَانَۃٍ۔(عورت پھول ہے، غلام و نوکر نہيں)۔ قہرمان يعني زندگي کے کام کاج کرنے والي لونڈي اور نوکراني۔ يہ عورت آپ کي ملازمہ نہيں ہے کہ (جسے آپ چند ہزار روپے کے مہر دے کر اپني ملازمہ بنا ليں ! اور) اپني زندگي کے کام اور ذمہ داريوں کو اس کے نرم و نازک دوش پر رکھ ديں اور بعد ميں اس سے باز پرس بھي کريں، نہيں ! عورت آپ کے ہاتھ ميں ايک پھول ہے حتيٰ اگر يہ کوئي مفکر اور سياستدان ہي کيوں نہ ہو ليکن خانداني زندگي ميں وہ ايک پھول ہي تصور کي جائے گي۔

مرد کو ملازمت کرني چاہيے

سورہ نسا کي آيت ٣٤ ميں خداوند عالم ارشاد فرماتا ہے کہ ’’الرَّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلَي النِّسَائِ‘‘مرد ،خواتين کے نگراں اور گھر کے سرپرست ہيں اور تمام خانداني امور ان کے ہاتھ ميں ہيں۔ لہٰذا مرد کو چاہيے کہ وہ ملازمت کرے اور گھر کي معيشت اسي کے ذمے ہے۔ بيوي کتني ہي ثروت و دولت کي مالک کيوں نہ ہو ليکن گھر کي کفالت اس کي ذمے داري نہيں ہے۔

کتاب کا نام : طلوع عشق

مصنف :  حضرت آيۃ اللہ العظميٰ خامنہ اي

ناشر : نشر ولايت پاکستان

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

خاندان کے بارے ميں صرف ايک جملہ !

غلط اہداف اور شيطاني راہ

کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !

در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، سکون کي تلاش

مغرب، سقوط کے دھانے پر !