• صارفین کی تعداد :
  • 3272
  • 3/12/2011
  • تاريخ :

ماضی مطلق (ساده)

فارسی

ماضی مطلق (ماضی ساده) جب کوئی کام گزرے ہوئے زمانے میں انجام پائے، لیکن ای کے زمانے کا نزدیک اور دور ہونا معلوم نہ ہو اسے ماضی مطلق (ساده) کہتے ہیں.

بنانے کا طریقہ: مصدر کی نشانی "ن" کے حذف کرنے سے ماضی مطلق کا سمو شخص مفرد بن جاتا ہے. جسے "بن ماضی" کہا جاتا ہے . مثال کے طور پر خواندن سے خواند، رفتن سے رفت، خوردن سے خورد، نوشتن سے نوشت.

ماضی مطلق کی گردان بنانے کے لیے اس کے آخر میں ضمائر شخصی کی مناسبت سے ترتیب وار "شناسہ" م، ی، (سوم شخص مفرد کا شناسہ نہیں ہوتا) یم، ید، ند کا اضافہ کیا جائے گا.

 

شخص بن ماضی شناسہ ماضی مطلق
من نوشت م  نوشتم
تو  نوشت ی  نوشتی
او  نوشت -  نوشت
ما  نوشت یم  نوشتیم
شما  نوشت ید  نوشتید
ایشان  نوشت ند  نوشتند

 

نام کتاب : آموزش زبان فارسی ( اردو ترجمہ کے  ساته)

تدوین : ڈاکٹر ثمینہ عارفہ

چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

حصّہ دوّم ( درس اوّل)

اردو ، فارسی ضرب الامثال

اردو، فارسی اور انگلش ضرب الامثال

اردو ، فارسی ضرب الامثال

گفتگو