• صارفین کی تعداد :
  • 4427
  • 2/9/2011
  • تاريخ :

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ دوّم )

ذیابطیس

چار قسم کی جسمانی ورزشیں مفید ثابت  ہو سکتی ہے ۔

٭ روزمرہ کی جسمانی فعالیت میں اضافہ

٭ ایروبک ورزش  کی انجام دہی

٭  قدرتی طریقے سے ورزش

 ٭  کھنچاؤ والی ورزش

روز مرہ کے کاموں کے لیۓ  جسمانی فعالیت میں اضافہ

 زیادہ متحرک جسم میں کیلوریز کا استعال بھی زیادہ ہوتا ہے ۔ اس لیۓ آپ مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنی جسمانی فعالیت میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

 1۔  ٹیلی فون پر بات کرتے ہوۓ چہل قدمی کریں ۔

2۔  بچوں کے ساتھ کھیلیں کودیں

3۔ ٹیلی ویژن کا چینل تبدیل کرتے وقت ریمورٹ کنٹرول کے استعمال کی بجاۓ اپنے آپ کو حرکت دیتے ہوۓ خود ٹی وی چینل تبدیل کریں ۔

4 ۔ باغبانی کے کام کاج میں خود کو مصروف رکھیں ۔

5۔ گھر کی صفائی  خود کریں ۔

6۔ اپنی گاڑی کو خود دھوئیں

7 ۔ گھر کے کام کاج کو بڑے شوق سے کریں ۔ گھر میں سیڑیاں چڑتے اور اترتے نہ گھبرائیں ۔ چیزیں خریدنے کے لیۓ ایک بار  کی بجاۓ دو یا تین مرتبہ بازار جائیں تاکہ آپ کا جسم حرکت میں رہے ۔

8۔ کوشش کریں اپنی گاڑی کو مارکیٹ سے دور پارک کریں تاکہ آپ کو مارکیٹ تک پیدل چل کر آنا پڑے ۔ ہر روز پیادہ روی سے آپ کا جسم بہت حد تک فعال رہے گا ۔

9۔ خریداری کرتے ہوۓ تمام اجناس اور تمام دکانوں کو دیکھیں ۔

10۔  دفتر میں اپنے  ساتھیوں سے غیر ضروری گفتگو کرتے وقت ٹیلی فون کا استعمال نہ کریں بلکہ خود چل کر ان کے پاس جائیں ۔

11۔  لفٹ  کا استعمال نہ کریں بلکہ اس کی بجاۓ   سیڑیوں   کے ذریعے اوپر جائیں ۔

12۔  دفتری فارغ اوقات میں  کھانے پینے سے گریز کریں اور اس کی بجاۓ چہل قدمی کرکے خود کو مصروف رکھیں ۔

جو افراد یہ شکایت کرتے ہیں کہ وہ بےحد مصروفیت کی وجہ سے ورزش نہیں کر سکتے  ، ایسے افراد کے لیۓ مندرجہ بالا  نصیحتیں بےحد مفید ثابت  ہو سکتی ہیں ۔ 

( جاری ہے )

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں :

ناک، ہونٹوں اور زبان میں سوراخ کرنے سے لاحق ہونے والے خطرات (حصہ دوّم )

امیر ممالک میں موٹاپے کی وجہ مالی پریشانی

سردیوں میں آنکھوں کی خشکی

ایشیائی نژاد افراد میں ذیابیطس زیادہ

ہارمونز کی تبدیلی سے چھاتی کے سرطان سے بچائو ممکن