• صارفین کی تعداد :
  • 3666
  • 1/25/2011
  • تاريخ :

اسرائیل تباہي کے دہانے پر

انقلاب ایران

پہلے بھي عرض کر چکا ہوں کہ استکبار بڑي غلطیوں کا مرتکب ہوگا جس کي ایک مثال وہ امریکي حمایت ہے جو صہیونیوں کو حاصل ہے ،آج صہیونیوں کے کاموں ميں دونکات کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ایک وہ وحشي پن اور درندگي ہے (جو تمام سرحدوں سے گزر چکي ہے ) کہ جسے وہ فلسطیني سر زمین کے حقیقي وارثوں پر روا رکھے ہوئے ہے ، آج اس ظلم و بربریت کي کوئي مثال موجود نہيں ۔۔۔اور دوسرا نکتہ اسرائیل کي غاصب حکومت کا بند گلي ميں پہنچ جانا ہے ۔ آج اسرائیل پر تمام راستے بند ہو چکے ہيں ،امریکہ کي غلطي یہ ہے کہ صہیونیوں کي کھلي حمایت کر رہا ہے ۔ اسرائیل اور اسکے حکومتي عہدیداروں کو کھلي چھٹي دے رکھي ہے کہ جو چاہيں کریں !جن جرائم کا ارتکاب کرسکتے ہيں کریں ! یہ امریکہ کي ان غلطیوں ميں سے ہے کہ جس کا کبھي ازالہ نہ ہوسکے گا اور اسکي سزا اسے یقینا ملے گي ۔

ملت فلسطین نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایک مضبوط اور مجاہد ملت ہے ،انہوں نے ثابت کردیا کہ خالي ہاتھوں سے اسرائیلي غاصب ظالم ،مسلح ،بے رحم اور وحشي درندوں سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے ، یہ ایک درس ہے دوسري ملتوں کیلئے ۔۔۔ ہم پر فرض ہے کہ فلسطیني ملت کي مادي اور معنوي حمایت کریں خصوصا ً یوم القدس ميں اپني شرکت کو یقیني بنائیں تاکہ عوام کے اس بحر بیکراں کو دیکھ کر اسرائیلي غاصبوں کے عزم و ارادے ميں دراڑیں پڑ جائیں ، خدا سے دعا ہے کہ ہم سے جن وظائف کا سوال ہو گا ان سے آگاہ فرما اور انکي بجا آوري کي توفیق عطا فرما ۔

پرودگار! تجھے تیرے فضل ولطف کي قسم کہ جو پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکے اہل بیت ٴ اور تیرے اولیاء کے ساتھ ہمیشہ شامل حال رہا ہے کہ ہمیں اپنے مطیع و فرمانبردار بندوں ميں سے قراردے ،پرودگار ہمیں اسلامي نظام جیسي بڑي اور عظیم نعمت کے قدر دانوں ميں سے قرار دے ،ہمیں زندگي کي آخري سانس تک اسلام اور مسلمانوں کے خدمت گزاروں ميں سے قرار دے ، خدایا ہمیں اس حال ميں موت دے کہ ہم مسلمانوں اور اسلام کي خدمت ميں مصروف ہو ں، خدایا ہمیں تقوي ، گناہوں سے پرہیز اور اپنے عیوب کي نسبت با بصیرت اور دوسرے برادر دیني کے عیوب کي نسبت چشم پوشي کي توفیق عطا فرما،خدایا امام خمیني رح کي بتائي ہوئي راہ کہ جس پر شہدا نے  قدم اٹھائے اور اس راہ ميں فداکاري کي، پر چلنے کي توفیق عنایت فرما ۔ خدایا اسلام اور اسلامي نظام کے دشمنوں کو انکے مذموم مقاصد ميں ناکام کردے، ملت ایران اورملک ایران کو دشمن کے مقابلے ميں ظفر یاب و سرافرازي سے ہمکنار فرما،خدایا روز بروز علم،توانائي اور قومي ثروت ودولت اور اس ملک کي بہتري اور فلاح کیلئے کو شش اور جد وجہد کي توفیق عطا فر ما ، خدایا قلب امام زمانہ  (ع) (ارواحنا فداہ ) کو ہم سے راضي فرما اور ہمیں ان کے اصحاب ميں سے خواہ ان کي عالمي حکومت کے زمانے ميں یاان کي غیبت کے زمانے ميں ،قرار دے ، خدایا بحق محمد و آل محمد ۰جو کچھ ہم نے کہا اور سنا اور جو کچھ ہمارے قلوب ميں ہے اپني راہ ميں مقرر فرما۔


متعلقہ تحریریں:

استکبار کا تنہا مقابل

جذبات اور احساسات سے غلط استفادہ

ہمارا آئین

مثالي قوم

استکباري چالیں