• صارفین کی تعداد :
  • 3584
  • 1/25/2011
  • تاريخ :

آج کي ضرورت

انقلاب ایران

آج کي ضرورت

اتحاد و اتفاق ،انتھک محنت ، مسلسل تلاش و جستجو اور ترقي کي راہ خصوصاً علمي میدان ميں پيشرفت کے ساتھ ساتھ فساد، طبقاتي نظام اور بے انصافي کا خاتمہ وہ اہم امور ہيں کہ آج ملت کو جن کي سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ یہ وہ واجب امور ہيں کہ خصوصاً تمام عہديداروں اور صاحب منصب افراد کوچاہیے خواہ وہ حکومتي عہدیدارہوں یا عدلیہ سے تعلق رکھتے ہوں،آج ہماري ملت کا ان سے تقاضا يہ ہے کہ مسلسل جدوجہد اور ترقي کیلئے کوشش کریں ۔اب وہ وقت نہيں کہ سکون سے بیٹھ کر دشمن کي دشمني کا مشاہدہ کریں۔۔۔آج بہت محتاط رہنے کي ضرورت ہے ۔

بین الاقوامي مسائل

آج عالم اسلام کو درپیش جن مسائل کا باآساني مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ان ميں وہ جارحانہ روش او ر مورچہ بندي ہے جو استکباري طاقتوں کے مراکز اور خصوصاً امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف اختیار کي ہوئي ہے البتہ کبھي کبھي کسي خاص ہدف کیلئے اپني روش کو تبدیل کرتے ہوئے اظہار کرتے ہيں کہ ہم در حقيقت مسلمانوں کے خلاف نہيں ہيں ،لیکن اب ان روشوں (ہتکنڈوں) کا کوئي فائدہ نہيں کیونکہ ان کے قول وفعل نے (خصوصاً آخري ایک دو سالوں ميں مسلمانوں کے خلاف)ان کے دلوں ميں چھپے ہوئے بغض و کینہ کو کئي بار آشکار کر دیا ہے ۔ آج عالم اسلام ميں شاید ہي کوئي ملک ایسا ہو جو امریکہ اور استکباري طاقتوں کي طرف سے ڈھائي جانے والي مصیبتوں اور بلاوں سے محفوظ ہو۔ تمام عرب ممالک حتيٰ وہ ملک بھي جو پہلے امریکہ کا بہترین دوست رہا ہے آج امریکہ کے شر سے محفوظ نہيں ۔

ولي امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علي خامنہ اي  کے خطابات سے اقتباس


متعلقہ تحریریں:

مثالي قوم

استکباري چالیں

اتحاد، آگاھي اور احتیاط

ہمارا وظیفہ

دشمن کے ہتھکنڈ ے