• صارفین کی تعداد :
  • 3255
  • 1/24/2011
  • تاريخ :

یہ مدینہ ہے

مدینہ

یہ مدینہ ہے۔ مہتاب کی ضو فشانیوں میں نہایا ہوا جہاں امید اور آفتاب کے رنگوں کا حسین امتزاج بھی ہے، انسیت اور اپنائیت سے شرسار ایک پر اسرار شہر یہ مدینہ ہے۔۔ شہر عشق و محبت ،اہل بیت سی کریم ہستیوں کا شہر ،خدا ئی رنگ میں ڈھلے افراد کی سخاوتوں کا شہر ۔ یہ مدینہ ہے پیغمبر رحمت کا شہر ،مادر کرامت جناب فاطمہ زہراء سلام اﷲ علیہا کا شہر ،برکات کے نزول اور بہادر شخصیات کا شہر ۔ یہ مدینہ ہے جو شہر انسانیت ہے لیکن خیر و شر سے معرکہ آرائی میں گھرا ہوا؛ ابو طالب اور ان کے بہادر جیالوں کا شہر ؛ عزم و ہمت کے فرزندوں کا شہر ۔

یہ مدینہ ہے مکہ کے بعد دوسری بہشت ؛گل و ریحان کی خوشبو اس کی گلیوں میں بسی ہوئی ہیں ؛ منادی کے نغموں کے ساتھ اذان کی آواز اس کے گلدستوں میں کر ّو فر کا سماں پیش کر رہی ہے

یہ مدینہ ہے آئیۓ ! مسجد النبی سے بقیع کی طرف چلتے ہیں !

روئے زمین پر مقدس ترین خطّوں میں سے ایک بقیع ہے ؛چار معصوم اماموں کی منزل ہبوط؛پیغمبر اسلام کی زوجات ، اولاد ، ان کے عشیرہ اور قوم کے لوگوں کا ابدی مسکن؛ شہدا، علماء ، پیغمبر کے ساتھیوں اور آپ کے کثیر اصحاب کی آرامگاہ ۔

یہ بقیع ہے وہ جگہ جو کسی زمانہ میں بیشمار درختوں اور سبزہ زاروں سے پٹی ہوئی تھی اور کسی زمانہ میں ان مطہر اجساد پر گنبد و آستانہ کا سایہ تھا لیکن آج!!

یہ بقیع ہے جنت المدینہ کی آغوش میں دمکتا ہوا نگینہ ؛وہ مقام جس نے عرش کی بلندیوں کو چھو کر از حد منزلت پیدا کر لی ۔

ہم زائرین حرم کے ساتھ بقیع میں داخل ہوتے ہیں ؛ فی الحال زائرین کو دن میں دو مرتبہ بقیع میں داخل ہونے کی اجازت ہے ؛

1۔ صبح صادق کے وقت بعد از نماز فجر

2۔ بعد از نماز عصر

یہاں پر انصار میں سے جوشخصیت سب سے پہلے دفن ہوئی وہ اسد بن ضرارہ کی ہے ؛اور مہاجرین میں عثمان بن مظعون ہیں؛ اس کے بعد رسول خدا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند جناب ابراہیم کو اس قبرستان میں دفن کیا گیا اور اس طرح مدینہ کے لوگ اپنے قوم و خاندان سے متعلقہ اجساد کو یہاں دفن کرنے لگے ؛قبائل مدینہ بقیع کے کچھ حصوں کو درختوں اور اس کے ریشوں سے صاف کرکے اسی مقصد کے لئے تیار کرتے تھے ؛ اس طرح آہستہ آہستہ مدینہ کا قدیمی بنی سلمہ اور بنی حزام قبرستان متروک ہو گۓا

بشکریہ الحج ڈاٹ او آر جی


متعلقہ تحریریں :

امریکہ کے مذموم مقاصد

تہذیب و ثقافت  سے کیا مراد ہے ؟

تہذیب و ثقافت ( دوسرا حصہ )

بابری مسجد کی شہادت کی یاد سنہ  2010 ء

صیہونیزم اور ٹروریزم کی تشکیل کی وجوہات کی نتیجہ گیری