• صارفین کی تعداد :
  • 2688
  • 7/6/2010
  • تاريخ :

قدیم زمانے میں شاہنامہ

شاہنامہ

 ایران کی تہذیب بہت ہی پرانی ہے اور اس تہذیب کے زیر اثر ایک ایسی تاریخ نے جنم لیا جس کو ہر دور میں آنے والے عظیم ادباء نے اپنے قلم کے زور  پر آج بھی زندہ رکھا  ہوا ہے اور آج کا انسان بہت ہی آسانی کے ساتھ قدیم دور کی داستانوں اور واقعات سے آگاہ ہے ۔  ایسی ہی داستانوں پر مبنی ایک بہت ہی مشہور کتاب " شاہنامہ  " ہے جو ادبی اور تاریخی معلومات  میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے ۔ شاہ نامہ نویسی یعنی ایران کے بادشاہوں اور پہلوانوں کی داستان لکھنے کا معمول ایران میں زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے ۔ تاریخ میں بہت سے شاہنامے تحریر کیۓ گۓ مگر جو شاہنامہ ہمارے زمانے تک پہنچ پایا اس کا نام " خدائی نامہ  (شاہنامہ ) پہلوی ہے ۔ تاریخ دانوں کے مطابق یہ شاہنامہ  ساسانیوں کے دور حکومت میں تحریر کیا گیا اور ایک ایرانی عالم  ابن مقنع نے پہلوی زبان سے اس کا ترجمہ عربی زبان میں کیا ہے ۔ یہ کتاب اور اس کا ترجمہ اسلام کے ابتدائی  دور تک موجود تھے مگر بعد میں ناپید ہو گۓ ۔ ایسی پہلوی کتابیں جو قدیم شاہناموں کی دریف میں شمار ہو سکتی تھی اور ہم تک پہنچی ہیں ان میں سے ایک کارنامہ ارد شیربابکاں اور دوسری شاہنامہ گشتاسب ہے  ۔ 

 

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

فارسی ادب کا اجمالی جائزہ

فارسی زبان کا گھر

عارف رومی کی ایک مشہور غزل مع ترجمه

حکیم عمر خیام نیشاپوری کی رباعیات کا منظوم اردو ترجمہ