• صارفین کی تعداد :
  • 13650
  • 6/8/2010
  • تاريخ :

اعمال ام داؤد

بسم الله الرحمن الرحیم

عمل ام داؤد کہ یہی اس دن کا خاص عمل ہے جو حاجت بر آری ، مصیبت کی دوری اور ظالموں کے ظلم سے بچاو کیلئے بہت مؤثر ہے ، شیخ نے مصباح میں اس عمل کی کیفیت یوں لکھی ہے کہ عمل ام داؤد کرنے کیلئے 13، 14، 15/ رجب کو روزہ رکھے اور 15/ رجب کو زوال کے وقت غسل کرے زوال کے فورا بعد نماز ظہر و عصر بجالائے کہ رکوع و سجود میں خوف اور عاجزی کا اظہار کرے اس وقت وہ خلوت کی جگہ پر ہو، جہاں وہ کسی کام میں مشغول نہ ہو اور کوئی شخص اس سے بات بھی نہ کرے ، جب نماز سے فارغ ہو جائے تو قبلہ رو ہو کر اس طرح عمل کرے:

سو مرتبہ سورہ الحمد، سو مرتبہ سور اخلاص اور دس مرتبہ آیت الکرسی، اسکے بعد یہ سورتیں پڑھے: سورہ انعام، سورہ بنی اسرائیل، سورہ کہف، سورہ لقمان، سورہ یٰسین، سورہ صافات، سورہ حٰم سجدہ، سورہ حٰمعسق، سورہ حٰم دخان، سورہ فتح، سورہ واقعہ، سورہ ملک، سورہ نون، سورہ انشقاق اور اسکے بعد قرآن کی آخری سورہ تک مسلسل پڑھے جب فارغ ہوجائے تو قبلہ رخ ہو کر یہ دعا پڑھے:

صَدَقَ اﷲُ الْعَظِیمُ الَّذِی لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ ذُوالْجَلالِ وَالْاِکْرامِ الرَّحْمٰنُ

سچا ہے خدا ئے بزرگتر کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں مگر وہی جو زندہ، نگہدار، صاحب جلالت و بزرگی، بڑے رحم والا،

الرَّحِیمُ، الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ، الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ، الْبَصِیرُ

مہربان، بردبار اور کرم کرنے والا ہے جس کی مثل کوئی چیز نہیں اور وہ سننے اور جاننے والا ہے بینا و

الْخَبِیرُ، شَھِدَ اﷲُ ٲَ نَّہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ وَالْمَلائِکَۃُ وَٲُولُو الْعِلْمِ قائِماً بِالْقِسْطِ لاَ إلہَ

خبردار ہے اﷲ تعالیٰ نے خود گواہی دی ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتوں اور صاحبان علم نے بھی گواہی دی جو عدل پر قائم

إلاَّ ھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ، وَبَلَّغَتْ رُسُلُہُ الْکِرامُ وَٲَ نَا عَلَی ذلِکَ مِنَ

ہے کہ اس کے سوائ کوئی معبود نہیں جو غالب صاحب حکمت ہے اور اس کے محترم رسولوں(ص) نے یہی پیغام دیا اور میں بھی اس کے

الشَّاھِدِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ، وَلَکَ الْمَجْدُ، وَلَکَ الْعِزُّ، وَلَکَ الْفَخْرُ،

گواہوں میں سے ہوں اے معبود ! تیرے لئے ہی حمد ہے تیرے لئے ہی بزرگی ہے تیرے لئے ہی عزت ہے تیرے لئے ہی فخر

وَلَکَ الْقَھْرُ ولَکَ النِّعْمَۃُ ، وَلَکَ الْعَظَمَۃُ، وَلَکَ الرَّحْمَۃُ، وَلَکَ الْمَہابَۃُ، وَلَکَ

ہے تیرے لئے ہی غلبہ ہے تیرے ہی لئے نعمت ہے تیرے لئے ہی بڑائی ہے تیرے لئے ہی رحمت ہے تو ہی صاحب ہیبت ہے تو

السُّلْطانُ وَلَکَ الْبَہائُ وَلَکَ الامْتِنانُ وَلَکَ التَّسْبِیحُ وَلَکَ التَّقْدِیسُ وَلَکَ التَّھْلِیلُ

ہی سلطنت والا ہے توہی خوبی والا ہے تو ہی صاحب احسان ہے تیرے ہی لئے تسبیح ہے تیرے ہی لئے پاکیزگی ہے تیرے ہی لئے

وَلَکَ التَّکْبِیرُ، وَلَکَ مَا یُری، وَلَکَ مَا لا یُری، وَلَکَ مَا فَوْقَ السَّماواتِ الْعُلی،

ذکر ہے تیرے ہی لئے بڑائی ہے تیرے ہی لئے ہے ہر دکھائی دینے اور دکھائی نہ دینے والی چیز تیرے ہی لئے ہے جو بلندآسمانوں

وَلَکَ مَا تَحْتَ الثَّری، وَلَکَ الْاَرَضُونَ السُّفْلی، وَلَکَ الاَْخِرَۃُ وَالاَُْولی، وَلَکَ مَا

سے اوپر ہے تیرے ہی لئے ہے ہر چیز جو زیر زمین ہے تیرے ہی لئے ہیں نچلی زمینیںتیرے ہی لئے ہے آغاز اور انجام تیرے ہی

تَرْضی بِہِ مِنَ الثَّنائِ وَالْحَمْدِ وَالشُّکْرِ وَالنَّعْمائِ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی جَبْرَئِیلَ ٲَمِینِکَ

لئے ہے تیری پسند کی ہوئی تعریف، حمد، شکر اور نعمات اے معبود! جبریل(ع) پر رحمت فرما جو تیری وحی کا امین ہے تیرا حکم ماننے میں

عَلَی وَحْیِکَ، وَالْقَوِیِّ عَلَی ٲَمْرِکَ، وَالْمُطاعِ فِی سَمَاوَاتِکَ وَمَحالِّ کَراماتِکَ،

قوی ہے اور تیرے آسمانوں میں قابل اطاعت ہے تیری نوازشوں کا مرکز

الْمُتَحَمِّلِ لِکَلِماتِکَ، النَّاصِرِ لاََِنْبِیائِکَ، الْمُدَمِّرِ لاََِعْدائِکَ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ

اور تیرے کلمات کا حامل ہے تیرے انبیائ کا مددگار ہے اور تیرے دشمنوں کو ہلاک کرنے والا ہے اے معبود ! میکائیل (ص) پر رحمت

عَلَی مِیکائِیلَ مَلَکِ رَحْمَتِکَ وَالْمَخْلُوقِ لِرَٲْفَتِکَ وَالْمُسْتَغْفِرِ الْمُعِینِ لاََِھْلِ طاعَتِکَ

فرما جو تیری رحمت کا فرشتہ ہے اس کا وجود تیری مہربانی کا مظہر ہے وہ تیرے اطاعت گزاروںکا مددگار اور ان کیلئے طالب بخشش ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی إسْرافِیلَ حامِلِ عَرْشِکَ وَصاحِبِ الصُّوْرِ الْمُنْتَظِرِ لاََِمْرِکَ

اے معبود ! رحمت فرما اسرافیل (ع)پر جو تیرے عرش کو اٹھانے والا اور صور پھونکنے والا کہ تیرے انتظار میں ہے

الْوَجِلِ الْمُشْفِقِ مِنْ خِیفَتِکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی حَمَلَۃِ الْعَرْشِ الطَّاھِرِینَ وَعَلَی

وہ تیرے خوف سے خائف و ہراساں ہے اے معبود ! حاملان عرش پر رحمت فرما جو پاک و پاکیزہ ہیں اور اپنے سفیروں

السَّفَرَۃِ الْکِرامِ الْبَرَرَۃِ الطَّیِّبِینَ، وَعَلَی مَلائِکَتِکَ الْکِرامِ الْکاتِبِینَ، وَعَلَی مَلائِکَۃِ

پر رحمت فرما جو عزت دار نیک اور پاکیزہ ہیں اور اپنے فرشتوں پر رحمت فرما جو عزت دار کاتب ہیں اور جنت کے فرشتوں پر

الْجِنانِ، وَخَزَنَۃِ النِّیرانِ، وَمَلَکِ الْمَوْتِ وَالْاَعْوانِ، یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ ۔ اَللّٰھُمَّ

جہنم کے نگہبان فرشتوں پر اور فرشتہ موت اور اس کے مدد گاروں پر رحمت فرما اے صاحب جلالت و عزت اے معبود ! ہمارے باپ

صَلِّ عَلَی ٲَبِینا آدَمَ بَدِیعِ فِطْرَتِکَ الَّذِی کَرَّمْتَہُ بِسُجُودِ مَلائِکَتِکَ، وَٲَبَحْتَہُ جَنَّتَکَ

آدم پررحمت نازل فرما جو تیری مخلوق میں نقش اول ہیں جنکو تونے فرشتوں سے سجدہ کراکے عزت دی اور اپنی جنت ان کیلئے کھول دی

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی ٲُمِّنا حَوّائَ الْمُطَہَّرَۃِ مِنَ الرِّجْسِ، الْمُصَفَّاۃِ مِنَ الدَّنَسِ، الْمُفَضَّلَۃِ

اے معبود !ہماری ماں حوا پر رحمت فرما جو آلائش سے پاک اور ہر میل کچیل سے صاف و پاکیزہ ہیں وہ انسانوں میں سے

مِنَ الْاِنْسِ الْمُتَرَدِّدَۃِ بَیْنَ مَحالِّ الْقُدْسِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی ھابِیلَ وَشَیْثٍ وَ إدْرِیسَ

بلند تر اور پاکیزگی کے محلات میں چلتی پھرتی ہیں اے معبود! ہابیل(ع)، شیث(ع)، ادریس(ع)

وَنُوحٍ وَھُودٍ وَصالِحٍ وَ إبْراھِیمَ وَ إسْماعِیلَ وَ إسْحاقَ وَیَعْقُوبَ وَیُوسُفَ

اور نوح(ع)، ہود(ع)، صا(ع)لح، ابراہیم(ع) و اسماعیل(ع) اور اسحاق(ع)، یعقوب(ع) اور یوسف(ع) پر رحمت فرما

وَالْاَسْباطِ وَلُوطٍ وَشُعَیْبٍ وَٲَ یُّوْبَ وَمُوسی وَہارُونَ وَیُوشَعَ وَمِیشا وَالْخِضْرِ

اور ان کے اسباط و اولاد پر اور لوط(ع)، شعیب(ع)، ایوب(ع)، موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر رحمت فرما اور یوشع(ع)، میشا(ع) و خضر(ع)

وَذِی الْقَرْنَیْنِ وَیُونُسَ وَ إلْیاسَ وَالْیَسَعَ وَذِی الْکِفْلِ وَطالُوتَ وَداوُدَ وَسُلَیْمانَ

اور ذوالقرنین(ع) پر اور یونس(ع)، الیاس(ع)، الیسع(ع)، ذوالکفل(ع)، طالوت(ع) اور داؤد(ع) و سلیمان(ع) پر رحمت فرما

وَزَکَرِیَّا وَشَعْیا وَیَحْیی وَتُورَخَ وَمَتّی وَ إرْمِیا وَحَیْقُوقَ وَدانِیالَ وَعُزَیْرٍ وَعِیسی

اور ذکریا(ع)، شعیب (ع)، یحییٰ(ع)، تورخ(ع)، متی(ع)، ارمیا(ع) اور حیقوق(ع) پر رحمت فرما اور دانیال(ع)، عزیر(ع)، عیسیٰ(ع)،

وَشَمْعُونَ وَجِرْجِیسَ وَالْحَوارِیِّینَ وَالْاَتْباعِ وَخالِدٍ وَحَنْظَلَۃَ وَلُقْمانَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ

شمعون (ع) اور جرجیس (ع)نیز ان کے حواریوں اور پیروکاروں پر رحمت فرما اور خالد ، حنظلہ اور لقمان پر رحمت فرما اے معبود! محمد(ص) و

عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ وَبارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

آل محمد(ص) پر درود بھیج اور رحمت فرما محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت فرما اور محمد(ص) و آل محمد(ص) پر برکت نازل فرما

کَما صَلَّیْتَ وَرَحِمْتَ وَبارَکْتَ عَلَی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ۔ اَللّٰھُمَّ

جیساکہ تو نے ابراہیم (ع) اور آل ابراہیم (ع) پر درود بھیجا، رحمت کی اور برکت نازل کی بے شک تو تعریف والا اور شان والا ہے اے معبود!

صَلِّ عَلَی الْاَوْصِیائِ وَالسُّعَدائِ وَالشُّھَدائِ وَٲَئِمَّۃِ الْھُدی ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْاَ بْدالِ

وصیوں، نیک بختوں، شہیدوں اور ہدایت والے ائمہ پر رحمت فرما اے معبود! رحمت فرما ولیوں

وَالْاَوْتادِ وَالسُّیَّاحِ وَالْعُبَّادِ وَالْمُخْلِصِینَ وَالزُّھَّادِ وَٲَھْلِ الْجِدِّ وَالاجْتِہادِ وَاخْصُصْ

اور قلندروں پر اور رحمت فرما سیاحوں، عابدوں، مخلصوں، زاہدوں اور کوشش و اجتہاد کرنے والوں پر اور حضرت محمد (ص)

مُحَمَّداً وَٲَھْلَ بَیْتِہِ بِٲَفْضَلِ صَلَواتِکَ وَٲَجْزَلِ کَراماتِکَ، وَبَلِّغْ رُوحَہُ وَجَسَدَہُ مِنِّی

اور ان کے اہلبیت(ع) کو اپنی بہترین کے ساتھ مختص فرما رحمتوں اور عظیم مہربانیوں سے نواز اور میری طرف سے آنحضرت (ص) کے جسم و روح

تَحِیَّۃً وَسَلاماً وَزِدْہُ فَضْلاً وَشَرَفاً وَکَرَماً حَتّی تُبَلِّغَہُ ٲَعْلی دَرَجاتِ ٲَھْلِ الشَّرَفِ

کو سلام اور آداب پہنچا اور انہیں فضل و شرف اور بزرگی میں بڑھا حتیٰ کہ تو ان کو انبیائ مرسلین میں سے اہل شرف ہستیوں اور

مِنَ النَّبِیِّینَ وَالْمُرْسَلِینَ وَالْاَفاضِلِ الْمُقَرَّبِینَ، اَللّٰھُمَّ وَصَلِّ عَلَی مَنْ سَمَّیْتُ وَمَنْ

اپنے بزرگ تر مقربوں کے بلند درجات پر پہنچا دے اے معبود ! ان پر رحمت فرما جن کے نام میں نے لیئے اور جن کے

لَمْ ٲُسَمِّ مِنْ مَلائِکَتِکَ وَٲَنْبِیائِکَ وَرُسُلِکَ وَٲَھْلِ طاعَتِکَ، وَٲَوْصِلْ صَلَواتِی إلَیْھِمْ

نام میں نے نہیں لیئے جو تیرے فرشتوں، نبیوں اور رسولوں اور فرمانبرداروں میں سے ہیں میری صلوات ان تک اور ان کی

وَ إلی ٲَرْواحِھِمْ وَاجْعَلْھُمْ إخْوانِی فِیکَ وَٲَعْوانِی عَلَی دُعائِکَ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْتَشْفِعُ

روحوں تک پہنچا دے اور اپنی درگاہ میں انہیں میرے بھائی اور دعا میں میرے مدد گار بنا دے اے معبود میں تیرے حضور

بِکَ إلَیْکَ وَبِکَرَمِکَ إلی کَرَمِکَ وَبِجُودِکَ إلی جُودِکَ وَبِرَحْمَتِکَ إلی رَحْمَتِکَ

تیری شفاعت لایا اور تیرے کرم تک، تیری عطا تک، تیری عطا کو اور تیری رحمت تک تیری رحمت کو اور

وَبِٲَھْلِ طاعَتِکَ إلَیْکَ وَٲَسْٲَلُک اَللّٰھُمَّ بِکُلِّ ما سَٲَلَکَ بِہِ ٲَحَدٌ مِنْھُمْ مِنْ مَسْٲَلَۃٍ شَرِیفَۃٍ

تیرے فرمانبرداروں کو شفیع بنا رہا ہوں اور اے پرودگار میں تجھ سے وہ سوال کرتا ہوں جو ان میں سے کسی نے بہترین سوال کیا جسے رد

غَیْرِ مَرْدُودَۃٍ وَبِما دَعَوْکَ بِہِ مِنْ دَعْوَۃٍ مُجابَۃٍ غَیْرِ مُخَیَّبَۃٍ یَا اﷲُ یَا رَحْمنُ یَا رَحِیمُ

نہیں کیا گیا اور جو دعا انہوں نے مانگی جسے قبول کیا گیا رد نہیں کیا گیا وہی دعا کرتا ہوں اے اﷲ، اے رحمن، اے مہربان،

یَا حَلِیمُ یَا کَرِیمُ یَا عَظِیمُ یَا جَلِیلُ یَا مُنِیلُ یَا جَمِیلُ یَا کَفِیلُ یَا وَکِیلُ

اے بردبار، اے کرم کرنے والے، اے بڑائی والے، اے جلالت والے، اے بخشنے والے، اے زیبا، اے سرپرست، اے کار

یَا مُقِیلُ یَا مُجِیرُ یَا خَبِیرُ یَا مُنِیرُ یَا مُبِیرُ یَا مَنِیعُ یَا مُدِیلُ

ساز، اے معاف کرنے والے، اے پناہ دینے والے، اے خبر دار، اے تابندہ، اے نابود کرنے والے،اے محفوظ، اے پھیرنے

یَا مُحِیلُ یَا کَبِیرُ یَا قَدِیرُ یَا بَصِیرُ یَا شَکُورُ یَا بَرُّ یَا طُھْرُ یَا طاھِرُ

والے، اے حرکت دینے والے، اے بزرگ، اے قدرت والے، اے بینا، اے قدرداں، اے نیکوکار، اے پاک، اے پاکیزہ،

یَا قاھِرُ یَا ظاھِرُ یَا باطِنُ یَا ساتِرُ یَا مُحِیطُ یَا مُقْتَدِرُ یَا حَفِیظُ یَا مُتَجَبِّرُ

اے غالب، اے عیاں، اے پنہاں، اے پردہ پوش، اے گھیرنے والے، اے اقتدار والے، اے نگہبان،اے جوڑنے والے،

یَا قَرِیبُ یَا وَدُودُ یَا حَمِیدُ یَا مَجِیدُ یَا مُبْدِیَُ یَا مُعِیدُ یَا شَھِیدُ یَا مُحْسِنُ

اے نزدیک تر، اے دوستی والے، اے پسندیدہ، اے بزرگوار، اے آغاز کرنے والے، اے پلٹانے والے، اے گواہ، اے احسان

یَا مُجْمِلُ یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ یَا قابِضُ یَا باسِطُ یَا ہادِی

کرنیوالے، اے نیکی کرنیوالے، اے نعمت دینیوالے، اے عطا کرنیوالے، اے پکڑنیوالے، اے دینیوالے، اے ہدایت دینیوالے

یَا مُرْسِلُ یَا مُرْشِدُ یَا مُسَدِّدُ یَا مُعْطِی یَا مانِعُ یَا دافِعُ یَا رافِعُ

اے بھیجنے والے اے نیک بنانیوالے اے محکم کرنیوالے اے عطا کرنیوالے اے روکنے والے اے ہٹانے والے اے بلند

یَا باقِی یَا واقِی یَا خَلاَّقُ یَا وَہَّابُ یَا تَوَّابُ یَا فَتَّاحُ یَا نَفَّاحُ

کرنیوالے اے بقا والے، اے نگہدار، اے پیدا کرنیوالے، اے بخشنے والے اے توبہ قبول کرنیوالے اے کھولنے والے، اے ہوا

یَا مُرْتاحُ یَا مَنْ بِیَدِھِ کُلُّ مِفْتاحٍ یَا نَفَّاعُ یَا رَؤُوفُ یَا عَطُوفُ

بھیجنے والے اے راحت دینے والے، اے وہ جس کے ہاتھ میں ہر کلید ہے اے نفع دینے والے، اے مہربان، اے نرمی والے،

یَا کافِی یَا شافِی یَا مُعافِی یَا مُکافِی یَا وَفِیُّ یَا مُھَیْمِنُ یَا عَزِیزُ

اے کفایت والے، اے شفا والے، اے عافیت والے، اے کفایت کرنے والے، اے وفا والے، اے نگہبان، اے زبردست،

یَا جَبّارُ یَا مُتَکَبِّرُ یَا سَلامُ یَا مُؤْمِنُ یَا ٲَحَدُ یَا صَمَدُ یَا نُورُ یَا مُدَبِّرُ

اے غلبے والے، اے بڑائی والے اے سلامتی والے اے امن دینے والے، اے یکتا، اے بے نیاز، اے روشن، اے کام پورا

یَا فَرْدُ یَا وِتْرُ یَا قُدُّوسُ یَا ناصِرُ یَا مُؤْ نِسُ یَا باعِثُ

کرنے والے، اے یگانہ، اے تنہا اے پاکیزہ تر، اے مددگار، اے انس والے، اے اٹھانے

یَا وارِثُ یَا عالِمُ یَا حاکِمُ یَا بادِی یَا مُتَعالِی یَا مُصَوِّرُ یَا مُسَلِّمُ یَا

والے، اے ورثہ دار، اے دانا، اے حکم والے اے آغاز کرنے والے اے برتری والے اے صورتگر اے سلامتی دینے والے اے

مُتَحَبِّبُ یَا قائِمُ یَا دائِمُ یَا عَلِیمُ یَا حَکِیمُ یَا جَوادُ یَا بارِیَُ یَا بارُّ

دوستی کرنے والے اے قائم اے ہمیشگی والے اے علم والے اے حکمت والے اے عطا والے اے پیدا کرنے والے اے نیکی والے،

یَا سارُّ یَا عَدْلُ یَا فاصِلُ یَا دَیَّانُ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ یَا

اے خوشی دینے والے اے عدل والے، اے فیصلہ کرنیوالے اے جزادینیوالے اے محبت کرنیوالے اے احسان کرنے والے اے

سَمِیعُ یَا بَدِیعُ یَا خَفِیرُ یَا مُعِینُ یَا ناشِرُ یَا غافِرُ یَا قَدِیمُ

سننے والے اے نقش سازاے پناہ دینے والے، اے مددگار اے دوبارہ زندہ کرنیوالے اے بخشنے والے اے سب سے پہلے اے

یَا مُسَہِّلُ یَا مُیَسِّرُ یَا مُمِیتُ یَا مُحْیِی یَا نافِعُ یَا رازِقُ یَا

آسان کرنیوالے اے ہموار کرنیوالے اے مارنے والے اے زندہ کرنیوالے، اے نفع دینے والے اے رزق دینے والے اے

مُقْتَدِرُ یَا مُسَبِّبُ یَا مُغِیثُ یَا مُغْنِی یَا مُقْنِی یَا خالِقُ یَا راصِدُ یَا واحِدُ

اختیار والے اے سبب پیدا کرنیوالے اے فریاد رس اے ثروت دینے والے اے نگہدار اے خلق کرنیوالے اے نگہبان اے یگانہ

یَا حاضِرُ یَا جابِرُ یَا حافِظُ یَا شَدِیدُ یَا غِیاثُ یَا عائِدُ یَا قابِضُ یَا مَنْ

اے موجود اے جوڑنے والے اے حفاظت کرنے والے اے سخت گیر، اے داد رس، اے لوٹانے والے، اے گرفت والے، اے وہ

عَلا فَاسْتَعْلی فَکانَ بِالْمَنْظَرِ الْاَعْلی، یَا مَنْ قَرُبَ فَدَنا، وَبَعُدَ فَنَٲَی، وَعَلِمَ السِّرَّ

جو بلند ہو کر غائب ہوا تو بہت ہی اونچے مقام پر تھا، اے وہ جوقریب ہے تو پہلو میں ہے اور دور ہے تو پہنچ میں نہیں اور چھپی کھلی ہر چیز

وَٲَخْفی یَا مَنْ إلَیْہِ التَّدْبِیرُ وَلَہُ الْمَقادِیرُ، وَیا مَنِ الْعَسِیرُ عَلَیْہِ سَھْلٌ یَسِیرٌ، یَا مَنْ

کو جانتا ہے، اے وہ جو صاحب تدبیر اور وہی اندازیکرنے والا ہے، اے وہ جس کیلئے مشکل کام معمولی اور آسان ہے، اے وہ جو

ھُوَ عَلَی مَا یَشائُ قَدِیرٌ یَا مُرْسِلَ الرِّیاحِ، یَا فالِقَ الْاِصْباحِ، یَا باعِثَ الْاَرْواحِ یَا ذَا

کچھ بھی چاہے اس پرقادر ہے اے ہواؤں کے چلانے والے، اے صبح کی روشنی پھیلانے والے، اے روحوں کو بھیجنے والے، اے عطا

الْجُودِ وَالسَّماحِ، یَا رادَّ مَا قَدْ فاتَ، یَا ناشِرَ الْاَمْواتِ، یَا جامِعَ الشَّتاتِ،

و سخاوت کے مالک، اے گمشدہ چیز کے پلٹانے والے، اے مردوں کے زندہ کرنے والے، اے بکھری چیزوں کے جمع کرنے والے،

یَا رازِقَ مَنْ یَشائُ بِغَیْرِ حِسابٍ، وَیا فاعِلَ مَا یَشائُ کَیْفَ یَشائُ، وَیا ذَا الْجَلالِ

اے جسے چاہے بغیر حساب کے رزق دینے والے، اے جو چاہے جیسے چاہے کرنے والے اور اے جلالت

وَالْاِکْرامِ، یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ، یَا حَیّاً حِینَ لا حَیَّ، یَا حَیُّ یَا مُحْیِیَ الْمَوْتی، یَا حَیُّ

و بزرگی والے، اے زندہ، اے نگہبان، اے زندہ جب کوئی زندہ نہ ہو،اے وہ زندہ جو مردوں کو زندہ کرنے والا ہے، اے وہ زندہ کہ

لاَ إلہَ إلاَّ ٲَ نْتَ بَدِیعُ السَّماواتِ وَالْاَرْضِ یَا إلھِی وَسَیِّدِی صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ

تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو آسمانوں اور زمین کا ایجاد کرنے والا ہے اے معبود اور میرے سردار محمد(ص) و آل

مُحَمَّدٍ، وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ، وَبارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، کَما صَلَّیْتَ

محمد(ص) پر درود بھیج محمد(ص) و آل(ع) محمد(ص) پر رحمت فرما اور محمد(ص) و آل محمد(ص) پر برکت نازل کر جیسے تو نے ابراہیم(ع) اور آل ابراہیم(ع) پر درود بھیجا

وَبارَکْتَ وَرَحِمْتَ عَلَی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ وَارْحَمْ ذُ لِّی وَفاقَتِی

برکت نازل کی اور رحمت فرمائی بے شک تو تعریف والا شان والا ہے اور میری ذلت، فقر و فاقہ میری بے کسی،

وَفَقْرِی وَانْفِرادِی وَوَحْدَتِی وَخُضُوعِی بَیْنَ یَدَیْکَ، وَاعْتِمادِی عَلَیْکَ، وَتَضَرُّعِی

میری تنہائی پر رحم کر اور تیرے سامنے میں جو عاجزی کرتا ہوں اور رحم کر کہ میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں اور تیرے حضور زاری کرتا ہوں

إلَیْکَ، ٲَدْعُوکَ دُعائَ الْخاضِعِ الذَّلِیلِ الْخاشِعِ الْخائِفِ الْمُشْفِقِ الْبائِسِ الْمَھِینِ

تیری درگاہ میں دعا کرتا ہوں اس شخص کی سی دعا جو عاجز، پست، ہیچ، ڈرا ہوا، سہما ہوا، بے چارہ، کم ترین،

الْحَقِیرِ الْجائِعِ الْفَقِیرِ الْعائِذِ الْمُسْتَجِیرِ الْمُقِرِّ بِذَ نْبِہِ، الْمُسْتَغْفِرِ مِنْہُ، الْمُسْتَکِینِ

ناچیز، بھوکا، محتاج، پناہ خواہ، طالب پناہ، اپنے گناہ کا اقرار کرنے والا، گناہ کی معافی مانگنے والا اور اپنے رب کے حضور

لِرَبِّہِ ، دُعائَ مَنْ ٲَسْلَمَتْہُ ثِقَتُہُ وَرَفَضَتْہُ ٲَحِبَّتُہُ، وَعَظُمَتْ فَجِیعَتُہُ، دُعائَ

بے بس ہے ایسے شخص کی سی دعا جسے اعتباریوں نے چھوڑ دیا دوستوں نے دور ہٹا دیا اور اس کی مصیبت بھاری ہے میں دعا کرتا ہوں

حَرِقٍ حَزِینٍ ضَعِیفٍ مَھِینٍ بائِسٍ مُسْتَکِینٍ بِکَ مُسْتَجِیرٍ ۔ اَللّٰھُمَّ وَٲَسْٲَلُک بِٲَ نَّکَ

جیسے کوئی دل جلا، دکھی، کمزور، پست، بے چارہ، ذلیل اور تجھ سے طالب پناہ دعا کرتا ہے اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس

مَلِیکٌ وَٲَ نَّکَ مَا تَشائُ مِنْ ٲَمْرٍ یَکُونُ وَٲَ نَّکَ عَلَی مَا تَشائُ قَدِیرٌ ۔ وَٲَسْٲَ لُک بِحُرْمَۃِ

لئے کہ تو مالک ہے تو جو چاہے وہ ہو جاتا ہے اور تو جو چاہے اس پر قادر ہے میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس محترم مہینے

ہذَا الشَّھْرِ الْحَرامِ، وَالْبَیْتِ الْحَرامِ، وَالْبَلَدِ الْحَرامِ، وَالرُّکْنِ وَالْمَقامِ، وَالْمَشاعِرِ

اور پاک گھر، کعبہ مقدس، شہر مکہ، رکن ومقام اور عظمت والے مشعروں کی حرمت کے واسطے سے

الْعِظامِ، وَبِحَقِّ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صَلَی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ اَلسَّلاَمُ ۔ یَا مَنْ وَھَبَ لاَِدَمَ شَیْثاً

اور تیرے نبی محمد ﴿ان پر اور ان کی آل(ع) پر سلام﴾ کے واسطے سے سوالی ہوں اے وہ جس نے آدم (ع) کو شیث (ع)

وَلاِِِ بْراھِیمَ إسْماعِیلَ وَ إسْحاقَ، وَیَا مَنْ رَدَّ یُوسُفَ عَلَی یَعْقُوبَ، وَیا مَنْ کَشَفَ

اور ابراہیم (ع) کو اسماعیل (ع) و اسحاق (ع) دئے اے وہ جس نے یوسف (ع) کو یعقوب (ع) کی طرف لوٹایا اے وہ جس نے آزمائش

بَعْدَ الْبَلائِ ضُرَّ ٲَ یُّوْبَ، یَا رادَّ مُوسی عَلَی ٲُمِّہِ، وَزایِدَ الْخِضْرِ فِی عِلْمِہِ، وَیا مَنْ

کے بعد ایوب(ع) کی سختی دور کی اے موسیٰ(ع) کو ان کی ماں کے پاس لانے والے خضر(ع) کے علم میں اضافہ کرنے والے اے وہ جس

وَھَبَ لِداوُدَ سُلَیْمانَ وَلِزَکَرِیَّا یَحْیی، وَ لِمَرْیَمَ عِیسی، یَا حافِظَ بِنْتِ شُعَیْبٍ، وَیا

نے داود(ع) کو سلیمان(ع)، زکریا(ع) کو یحیی(ع) اور مریم(ع) کو عیسیٰ (ع)عطا کیئے اے دختر شعیب(ع) کی حفاظت کرنے والے اے

کافِلَ وَلَدِ ٲُمِّ مُوسی ٲَسْٲَلُک ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تَغْفِرَ لِی

مادر موسیٰ (ع) کے فرزند کے محافظ میں سوال کرتا ہوں کہ تو محمد (ص) و آل محمد (ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ میرے

ذُنُوبِی کُلَّہا، وَتُجِیرَنِی مِنْ عَذابِکَ، وَتُوجِبَ لِی رِضْوانَکَ وَٲَمانَکَ وَ إحْسانَکَ

سارے گناہ بخش دے مجھے اپنے عذاب سے پناہ دے اور میرے لئے اپنی رضا مندی، اپنی پناہ، اپنا احسان،اپنی بخشش

وَغُفْرانَکَ وَجِنانَکَ ۔ وَٲَسْٲَ لُک ٲَنْ تَفُکَّ عَنِّی کُلَّ حَلْقَۃٍ بَیْنِی وَبَیْنَ مَنْ یُؤْذِینِی،

اور اپنی بہشت واجب کردے اور میں سوال کرتا ہوں کہ میرے اور مجھے ایذ ادینے والے کے درمیان جتنی کڑیاں ہیں وہ کھول دے

وَتَفْتَحَ لِی کُلَّ بابٍ، وَتُلَیِّنَ لِی کُلَّ صَعْبٍ، وَتُسَہِّلَ لِی کُلَّ عَسِیرٍ، وَتُخْرِسَ عَنِّی

ہر دروازہ میرے لئے کھول دے ہر سختی کو نرمی میں بدل دے ہر مشکل کوآسان کر دے میرے خلاف ہر بدگوئی کرنے والے

کُلَّ ناطِقٍ بِشَرٍّ، وَتَکُفَّ عَنِّی کُلَّ باغٍ، وَتَکْبِتَ عَنِّی کُلَّ عَدُوٍّ لِی وَحاسِدٍ، وَتَمْنَعَ

کو گونگا کردے ہر سرکش کو مجھ سے دور کردے اور میرے ہر دشمن و حاسد کو ذلیل کردے ہر ظالم کو

مِنِّی کُلَّ ظالِمٍ، وَتَکْفِیَنِی کُلَّ عائِقٍ یَحُولُ بَیْنِی وَبَیْنَ حاجَتِی وَیُحاوِلُ ٲَنْ یُفَرِّقَ

مجھ سے روکے رکھ ہر اس مانع سے میری کفایت فرما جو میرے جو میری حاجت کے درمیان حائل ہے اور چاہتا ہے کہ مجھے تیری

بَیْنِی وَبَیْنَ طاعَتِکَ وَیُثَبِّطَنِی عَنْ عِبادَتِکَ ۔ یَا مَنْ ٲَ لْجَمَ الْجِنَّ الْمُتَمَرِّدِینَ، وَقَھَرَ

فرمانبرداری سے باز رکھے اور تیری عبادت سے دور کرے اے وہ جس نے سر کش جنات کو لگام دی اور نافرمان

عُتاۃَ الشَّیاطِینِ وَٲَذَلَّ رِقابَ الْمُتَجَبِّرِینَ وَرَدَّ کَیْدَ الْمُتَسَلِّطِینَ عَنِ الْمُسْتَضْعَفِینَ

شیطانوں کی سرکوبی کی اور ظالموں کی گردنیں جھکا دیں اور کمزور لوگوں کو ظالموں کے پنجے سے آزادی بخشی میں

ٲَسْٲَ لُک بِقُدْرَتِکَ عَلَی مَا تَشائُ، وَتَسْھِیلِکَ لِما تَشائُ کَیْفَ تَشائُ ٲَنْ تَجْعَلَ قَضائَ

سوال کرتا ہوں بواسطہ اس کے کہ تو جو چاہے اس پر قادر ہے اور جو چاہے، جیسے چاہے تیرے لئے آسان ہے کہ تو میری

حاجَتِی فِیما تَشائُ ۔

حاجت روائی، جس چیز میں چاہے قرار دے۔

اسکے ساتھ ہی زمین پر سجدہ کرے اور اپنے دونوں رخسار خاک پر رکھ کر یہ کہے:

اَللّٰھُمَّ لَکَ سَجَدْتُ، وَبِکَ آمَنْتُ، فَارْحَمْ ذُلِّی وَفاقَتِی وَاجْتِہادِی وَتَضَرُّعِی

اے معبود ! میں تجھی کو سجدہ کرتا ہوں اورتجھی پر ایمان رکھتا ہوں پس میری ذلت، احتیاج اور میری کوشش، میری زاری و بے چارگی اور

وَمَسْکَنَتِی وَفَقْرِی إلَیْکَ یَارَبِّ۔

اپنی بارگاہ میں میری محتاجی پر رحم فرما اے پروردگار۔

اس دوران یہ کوشش کرے کہ آنکھوں سے آنسو نکل آئیں اگر چہ وہ مکھی کے پر جتنے ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ یہ قبولیت دعا کی نشانی ہے۔

نام کتاب  مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
تألیف  خاتم المحدثین شیخ عباس بن محمد رضا قمی
تر جمہ  ہئیت علمی مؤسسہ امام المنتظر (عج)
ویب سائٹ https://www.alhassanain.com