• صارفین کی تعداد :
  • 5547
  • 5/25/2010
  • تاريخ :

پہیلیاں ( 131 تا 140 )

سوالیہ نشان

{131}

پاني کا ہے اک مٹکا
پيڑ پہ ہے وہ لٹکا
ہوا کا ہو جيسا جھٹکا
 کس کو نہيں وہ کھٹکا

{132}

گا کر ميري جل بھري
سر پہ لادي آگ
جب بجائوں بانسري
تو نکلے کالا ناگ

{133}

ايک گويا گھر ميں آئے
گول توے کو سر پہ اٹھائے
کان مروڑو، چکر کھائے
چکر کھا کر گاتا جائے

{134}

يہاں نہيں ملتي وہاں نہيں ملتي
خانم کے بازار نہيں ملتي
چھيلو تو چھلکا نہيں ہے
کھائو تو گھٹلي نہيں ملتي

{135}

گورا نيلا سا اک راجہ
جس گھر ميں وہ جائے
ساتھ اپنے وہ دوستو
چوکيدار اور نوکر لائے

{136}

لکڑي کا اک بکسا ہے
آگ سے وہ بھرا ہے
جلايا بجھايا اس کو بہت
پھر جيب ميں ڈالا چلا

{137}

اونچا اونچا اڑتا جائے
ديکھو ايک عجب پرندہ
ہوا کو چيرے، بادل پھاڑے
جيسے ہے  وہ کوئي درندہ

{138}

ذرا سا وہ گارا ہے
دو ہزار حويلياں بنائيں
تين ہزار بنائے چوبارے

 

{139}

ايک درزي نے جامہ سيا
بن دھاگے بن سوئي
جگہ جگہ پيوند لگائے
يہ کيا حکمت ہوئي

 

{140}

کالا ہے کلوٹا ہے
بھدا ہے وہ موٹا ہے
ناک سے پاني پيتا ہے
بدلہ لے  کر رہتا ہے

 

جوابات :

{131}

ناريل

{132}

حقہ

{133}

گراموفون

{134}

اولہ

{135}

روپيہ

{136}

ماچس

{137}

ہوائي جہاز

{138}

سياہي

{139}

بے کا گھونسلہ

{140}

ہاتھي

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

تحریر: سید اسد ارسلان


متعلقہ تحریریں :

پہیلیاں ( 91 تا 100 )

پہیلیاں ( 81 تا 90 )