• صارفین کی تعداد :
  • 1003
  • 5/11/2010
  • تاريخ :

حزب اللہ کو ہتھیارحاصل کرنے کا حق

سعد حریری

لبنان کے وزیراعطم سعد حریری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کےلئےحزب اللہ ہرطرح کا ہتھیار حاصل کرسکتی ہے ۔ لبنانی وزیراعظم نے کہا ہےکہ حزب اللہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے ہر طرح کا ہتھیار حاصل کرنے کا حق رکھتی ہے ۔ سعد حریری نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کے ساتھ کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی جانب سے اسکڈ میزائل فراہم کرنے کے الزام کے بارے میں ان کے بیان سے امریکہ ناراض ہوگيا ہے لیکن ان کے لئے سب سے اہم لبنان کے مفادات ہیں۔ یاد رہے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری نےحزب اللہ کو اسکڈ میزائل فراہم کرنے کے امریکی الزام کو عراق پرعام تباہی پھیلانے والے ہتھیار رکھنے کےالزام کی طرح قرار دیا تھاجن کے سہارے امریکہ نے عراق پر حملہ کرکے قبصہ کیا ہے ۔  

اردو ریڈیو تہران