• صارفین کی تعداد :
  • 2962
  • 11/29/2009
  • تاريخ :

ہندوستان کی مسلمان قوم کے لیۓ لمحہ فکریہ

بابری مسجد کی شہادت

ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنے سامنے یہ بات اچھی طرح رکھنی ہوگی کہ یہ معاملہ صرف ایک مسجد کا معاملہ نہیں ہے ،گو کہ وہ بھی قابل توجہ ہے، بلکہ ہندوستان کے طول وعرض میں اسلام اور شرک کے وجودو بقا کی جدوجہد اورکشمکش کا ایک عنوان ہے۔

آر ایس ایس کے افراد وقتا فوقتا یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر ہند و راشٹر کے قیام کی پہلی منزل ہے اگر رام مندر بن گیا تو ہندو راشٹر کو قائم کرنے میں کوئی قوت مزاحم نہیں ہوسکتی ۔ نیز یہی مذکورہ چیزیں کسی قوم و ملت کی عزت و آبرو ہوا کرتی ہیں اگر وہ محفوظ نہیں ہیں تو اس قوم اور ملت کا وجود خطرے میں ہے ۔

اور اس کے تحفظ کی جد و جہد سے اپنے آپ کو پیچھے کر لینا اس ملت کیلئے اپنی موت کا سامان آپ کرنے کے مترادف ہے ۔ مساجد کی شہادت یا ان پر پابندی، قرآن سوزی کے واقعات اور رسول اللہ  کی شان میں گستاخی، کسی بھی چیز سے ہندوستانی مسلمان بچے نہیں ہیں ۔

آزادی کے ان 61 سالوں میں مسلمانوں کے اندر ایک عدم تحفظ کا احساس جاگزیں رہا ہے۔ اور یہ احساس دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔ آنے والے ایام میں عدم تحفظ کے اس احساس سے مسلمانوں کو تو نقصان پہنچے گا لیکن ملک کی سالمیت کیلئے یہ کہیں زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔ کیا اہل سیاست ہوش کے ناخن لیں گے؟

 

تحریر : ابو ظفر عادل اعظمی ممبئی ( عالمی اخبار ڈاٹ کام )


متعلقہ تحریریں:

یوم آزادی برصغیر مبارک باد

یوم پاکستان پر خصوصی اشاعت