• صارفین کی تعداد :
  • 2471
  • 9/26/2009
  • تاريخ :

باب نمبر 2 ( درس پنجم )

فارسی

مندرجہ ذیل لغات کو زبانی یاد کریں :

 

فارسی  اردو
معرفہ  معرفہ
نکرہ  نکرہ
صحرا ریگستان
باز دوبارہ
بار بوجھ
جزیرہ جزیرہ
راہ راستہ
زیر نیچے
روی  پر ( اوپر )
جوی  ندی
کوہ   پہاڑ
کوچہ  کوچہ ۔ گلی
کثیف گندہ
تمیز صاف

 

٭ اب اسم معرفہ اور اسم نکرہ کی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں ۔

 

معرفہ  نکرہ
کتاب کتابی / یک قلم / یک کتابی
قلم قلمی / یک قلم / یک قلمی
کوہ کوھی / یک کوہ / یک کوھی

 

٭  اسم نکرہ :  ہر وہ اسم جو کسی عام چـیز ، جگہ یا شخص کے لیۓ بولا جاۓ ۔ مثلا :آن صندلی ، یک قلم ، یک آھویی

 

٭ اسم معرفہ :

 وہ اسم جو کسی خاص چیز ، جگہ یا شخص کے لیۓ بولا جاۓ ۔

مثلا  :

قرآن ، علامہ اقبال ، شیراز ، مشہد

٭ اسم  معرفہ  کو نکرہ بنانے کے لیۓ تین طریقے ہیں :

1۔ معرفہ کے ساتھ " ی " لگانے سے   مثلا صندلی سے  "صندلی ای " ۔ 

2۔ معرفہ سے پہلے یک لگانے سے   مثلا  دریا سے  " یک دریا " ۔

3۔ معرفہ سے پہلے یک اور آخر میں " ی " کے اضافے سے مثلا کتاب سے " یک کتابی "

 

٭ مندرجہ ذیل مثالوں پر غور کریں :

1۔ قلمی روی میز است ۔

2۔ یک قلم روی میز است ۔

3۔ یک قلمی روی میز است ۔

4۔ سارا یک کتاب خرید ۔

5۔ سارا یک کتابی را خرید ۔

 

٭ نوٹ

1۔ عام طور پر " الف " اور " و "  پر ختم ہونے والے الفاظ کو یوں نکرہ بنایا جاتا ہے ۔

 آھو + ئی = آھویی یا آھوئی

2۔ ایسے الفاظ جن کے آخر میں " ہ " یا " ء" آۓ ان کو معرفہ سے نکرہ بنانے کے لیۓ " ای " کا اضافہ ہو  گا ۔ مثلا

 خانہ + ای  =  خانہ ای

ستارہ + ای =  ستارہ ای

لیکن یہاں اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ آخری " ہ " میں حرف صحیح کی آواز اور حرف علت کی آواز میں فرق کرنا ہو گا ۔ مثلا

1۔ کوہ حرف صحیح اس لیۓ کوھی

2۔ راہ حرف صحیح اس لیۓ راھی

3۔ ستارہ حرف علت (vowal  ) = ستارہ ای

4۔ جزیرہ حرف علت ( vowal  ) = جزیرہ ای

اگر دو یا اس سے زیادہ اسم ایک ساتھ آ رہے ہوں تو نکرہ  بنانے کے لیۓ صرف آخری اسم کے آگے " ی " کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔

جیسے :

1۔ کتاب ، مداد و قلمی

2۔ استاد و شاگردی

٭ جمع اسم کو نکرہ بنانے کے لیۓ اس کے آگے بھی " ی " کا اضافہ کیا جاتا ہے ۔

 

معرفہ  نکرہ
کتابھا  کتابھایی
خانہ ھا خانہ ھایی
مرد ھا مرد ھایی
پسرھا پسرھایی

 

کتاب کا نام : آموزش زبان فارسی مکاتباتی

تدوین کتاب : ثمینہ عارفہ

چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

باب نمبر 2 (درس اوّل )

باب نمبر ایک کی امتحانی مشق