• صارفین کی تعداد :
  • 4907
  • 8/26/2009
  • تاريخ :

کوفتے اور انڈے
کوفتے

اشیاء:

قيمہ آدھا کلو
انڈے آٹھ عدد
گھي آدھا پائو
پياز تين چار پوتھياں
لہسن ايک پوتھي
ادرک ايک چھوٹي گانٹھ
ٹماٹر ايک پاؤ
پسا ھوا دھنيا تين چٹکي
پسا ھوا گرم مصالحہ تين چٹکي
سفيد زيرہ تين چٹکي
بہنے ھوئے چنے ايک چھٹانک
خشخاص تھوڑي سي
ھري مرچيں چار يا پانچ عدد
ھرا دھنيا ايک گڈي

 

ترکيب:

آدھي پياز کےلچہے ، لہسن ، ادرک، چنے ، خشخاش پيس کر اور ہري مرچيں اور دھنيا کاٹ کر باريک پسے ھوئے قيمے ميں ملا ديں اور اس کے گولے بنا ليں، ادھر انڈے سخت ابال کر چھيل کر رکھ ليں، اب گھي کڑا کڑائيں، اس ميں باقي پياز کے لچھے تل کر نکال ليں اور انہيں انگليوں سے مسل کر مليدہ سا بنا ليں، سل پر نہ پيسں، اس طرح ان کا سارا روغن سل پر لگ جائے گا، پھر گھي ميں يہ پياز ،لہسن ، ادرک، نمک، مرچ، دھنيا، زيرہ ، ٹماڑ اور دہي ڈال کر چند منٹ تک بھوننے کے بعد پاني ڈال ديں، جب پاني خشک ھو جائے اور مصالحہ گھي چھوڑنے لگے تو اس ميں کوفتے ڈال کر انھيں گلائيں اور ان کےگل جانے پر مناسب مقدار ميں شوربا رکھ کر پتيلي چولہے سے اتارليں، اس ميں پسا ھوا مصالحہ ڈاليں اور ڈھانک کر چند منٹ انتظار کريں، پھر ابلے ھوئے انڈے ڈال کر تناول فرمائيں ۔

                   آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

نرگسی کوفتے

ساده مرغ مسلّم