• صارفین کی تعداد :
  • 5018
  • 7/21/2009
  • تاريخ :

ایران کا جزیرہ  ابوموسی

جزیرہ  ابوموسی

جزیرہ  ابوموسی ایران کے جنوب میں واقع ہے اور خلیج فارس کے اہم جزیروں میں سے ایک ہے ۔ یہ جزیرہ بندرعباس سے 222 کلومیٹر اور اور  بندر لنگہ سے 75 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے ۔  صوبہ ھرمزگان کے چودہ جزیروں میں اس کا شمار ہوتا ہے اور ساحل سمندر سے دوسرے جزیروں کی نسبت زیادہ فاصلے پر واقع ہے ۔ اس کا طول و عرض 5/4  کلومیٹر ہے ۔ اس جزیرہ کے مرکزی شہر کا نام "شہر ابو موسی " ہے اور   سطح سمندر سے 46 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔  

یہ جزیرہ ایران کی سرزمین کا وہ نقطہ ہے جو خطہ استوا سے تزدیک ترین ہے ۔ یہی ایک وجہ  ہے کہ اس جزیرے کی آب و ہوا گرم مرطوب ہے ۔  یہاں پر صاف پانی اور زرعی زمین کی کمی ہے لیکن محدود پیمانے  پر کھیتی باڑی  پھر بھی کی جاتی ہے ۔ زیادہ تر لوگوں کا پیشہ ماہی گیری ہے اور  وہ اسی سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں ۔

اس جزیرے کی ایک خاص بات یہاں سے ہونے والی تیل کی  تجارت ہے اور یہ  جزیرہ خام تیل کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ ابو موسی شہر کا رقبہ  8/68 مربع کلومیٹر ہے جس میں  ابوموسی جزیروں 12 مربع  کلومیٹر ،  بڑا جزیرہ تنب 3/10  مربع کلومیٹر ،   چھوٹا جزیرہ تنب 5/1 مربع  کلومیٹر   ، سیری 3/17 مربع کلومیٹر ، بڑا فرود 2/26 مربع کلومیٹر اور چھوٹا فرود 5/1 مربع کلومیٹر  شامل ہیں ۔

 https://www.farhangsara.com/fbanaderiran.htm


متعلقہ تحریریں:

قم کا روشن ماضی

ھمدان