• صارفین کی تعداد :
  • 4908
  • 3/4/2009
  • تاريخ :

عالی قاپو

عالی قاپو

عالی قاپو محل نقش جہاں میدان کے مغرب اور شیخ لطف اللہ مسجد کے سامنے ایک بڑی عمارت ہے جو گیارہویں صدی ہجری کے اوائل کی معماری کا ایک بہترین شاہکار ہے جسے عالمی شہرت بھی حاصل ہے ۔

 

اس کی تعمیر کی تاریخ 1054 ہجری قمری تک پہنچتی ہے اور اس کے بانی شاہ عباس اول ہیں اور اس کے جانشینوں نے بھی اس کی تعمیرات میں کچھ اضافات کئے ہیں یہ قصر مرکزی قصر ہے جو تمام محلوں کا مدخل ہے اورمیدان نقش جہاں کے حدود میں بنایا گیا تھا۔

عالی قاپو

عالی قاپو دو کلموں عالی اور قاپو سے مرکب ہے جس کے باہم معنی اونچی درگاہ  کے ہیں۔ اس کو علی قاپو ، دولتخانہ مبارک، نقش جہاں اور دولتخانہ قصر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ پانچ منزلہ عمارت ہے جس کے ہر طبقے کی زینت مخصوص ہے۔

 

اگرچہ اس قصر کو صفوی دور کے بعد کافی نقصان پہنچا ہے لیکن ابھی بھی یہ صفوی دور کے بہترین شاہکاروں میں شامل ہے جو دیکھنے والوں سے داد تحسین لیتا ہے۔